فیسیں بڑھانے والے نجی سکولوں کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

فیسیں بڑھانے والے نجی سکولوں کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

ملتان( سٹاف رپورٹر ) محکمہ تعلیم کے حکام نے غیر قانونی طور پر فیسیں بڑھانے والے نجی سکولز کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا‘ بتایا گیا ہے کہ ای ڈی او ایجوکیشن اشفاق گجر نے طلبہ کے والدین کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات کا سخت نوٹس لیا ہے جنہوں نے درخواستیں دی ہیں کہ نجی (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

سکولز نے فیسوں میں از خود غیر قانونی طور پر اضافہ کر دیا ہے جس پر شدید مشکلات ہیں ‘ احتجاج کرنے پر سکول سے نام خارج کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے‘ اس پر ای ڈی او ایجوکیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ رجسٹریشن کمیٹی کی اجازت کے بغیر فیسیں بڑھانے والے سکولز کو نوٹس جاری کئے جائیں گے۔

نوٹس

مزید : ملتان صفحہ آخر