صدرمملکت ممنون حسین سے ایوان صدر اسلام آباد میں لیگی رہنما شیخ اطہر ممتاز کی ملاقات زکریا یونیورسٹی رجسٹرار تنازع پر بریفنگ دی

صدرمملکت ممنون حسین سے ایوان صدر اسلام آباد میں لیگی رہنما شیخ اطہر ممتاز کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر)صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی تمام تر داخلی وخارجی پالیسیاں کامیاب ترین ہیں۔جمہوریت کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی ۔ بھارت جو مرضی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرلے کشمیریوں(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
کی آزادی کی تحریک کو کسی صورت نہیں دبا سکتا۔تعلیمی میدان میں ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد ایوان صدر میں مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ اطہر ممتاز سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ تعلیمی شعبہ میں مزید اصلاحات لارہے ہیں ۔زیادہ سے زیادہ فنڈز اور وسائل تعلیم کے لئے مختص کررہے ہیں۔ اس موقع پر صدر مملکت کو شیخ اطہر ممتاز نے یونیورسٹی رجسٹرار تنازعہ کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی ۔ جس پر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کا ماحول خراب نہ ہونے دیا جائے ۔
ملاقات