جنید حفیظ کیس‘ سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا حکم

جنید حفیظ کیس‘ سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا حکم

  

ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈسیشن جج ملتان نے سابق وزیٹنگ لیکچرارجنید حفیظ کیس کی سماعت26 اکتوبرتک ملتو ی کرنے کا حکم دیاہے فاضل عدالت میں تھانہ الپہ کے استغاثہ کے مطابق زکر یا یونیورسٹی ملتان کے سابق (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

وزیٹنگ لیکچرار جنید حفیظ نے سوشل میڈیا پر مذہبی دل آزاری پر مبنی ریمارکس اپ لوڈ کئے تھے جس پر مقدمہ در ج کیا گیا جبکہ مقدمہ کی ہوم ڈیپارٹمنٹ کی اجازت سے جیل میں سماعت جاری ہے اورگزشتہ روز ملزم کے وکیل کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی کر دی گئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -