مسئلہ کشمیر پر پیپلزپارٹی حکومت کی حمایت کریگی،یوسف رضا گیلانی

مسئلہ کشمیر پر پیپلزپارٹی حکومت کی حمایت کریگی،یوسف رضا گیلانی

ملتان(پ ر)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستانی سرحدی علاقوں کی مسلسل خلاف ورزی اور بھارتی جارحیت کیخلاف قوم آج بھی1965ء والے جذبے سے سرشار اور مسلح افواج کے ساتھ قومی یکجہتی و سلامتی کیلئے متحد ہیں۔کشمیر پر حکومت کے ساتھ ہمارا موقف بالکل(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

واضع ہے۔قومی امور پر جماعتی وابستگی سے بالاتر ہم سب پاکستانی ہیں۔مسئلہ کشمیر پر پیپلزپارٹی حکومت کی حمایت کریگی یہ باات انہوں نے جنوبی پنجاب کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اراکین سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود،سابق رکن صوبائی اسمبلی پنجاب شوکت بسراء،سابق رکن قومی اسمبلی محمود حیات ٹوچی خان،نوازش علی پیرزادہ،عبدالقادر شاہین اور خواجہ رضوان عالم سے مخدوم ہاؤس لاہور میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے موجودہ سنگین صورتحال پر پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس بلاکر ایک اچھا اقدام کیا ہے جس سے بین الاقوامی برادری کو واضع پیغام ملا ہے کہ پوری پاکستانی قوم اور تمام سیاسی،مذہبی ودینی جماعتیں متحد ہیں اور وہ ملکی سلامتی و سرحدوں کی حفاظتی کرنا جانتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہتر یہی ہے کہ نواز شریف،مودی سے دوستانہ انداز میں گفتگو کی بجائے ایٹمی ملک کے وزیراعظم کے طور پر بات کریں۔اس موقع پر سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کیلئے پیپلزپارٹی کے علاوہ کسی اور کے پاس ویژن موجود نہیں۔ہم ایک مرتبہ پھر واضع کردینا چاہتے ہیں کہ بلاول بھٹو وفاق پاکستان کی ضمانت ہیں اور آنے والا دور پاکستان پیپلزپارٹی کا ہے۔چوہدری شوکت بسراء نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی موجودہ صورتحال میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔حکمرانوں کی ناقص کارکردگی اور پانامہ لیکس پر تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں جبکہ حکمرانوں کے ناقص اقدامات اور انتقامی غیر آئینی پالیسیوں کے باعث آج جمہوریت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔محمود حیات ٹوچی خان نے کہا کہ پانامہ لیکس حکمرانوں کی قومی وملکی مفادات سے چشم پوشی،عوامی مسائل میں عدم دلچسپی اور ملک دشمنوں کے بارے میں غیر سنجیدہ رویہ کے باعث ہر طرف ہلچل کی کیفیت ہے۔نوازش علی پیرزادہ نے کہا کہ حقیقی احتساب جلد شروع ہونے والا ہے۔عبدالقادر شاہین نے اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مستقل وزیرخارجہ،کشمیر پر جارحانہ پالیسی اختیار کرنے اور سندھ طاس معاہدے پر بین الاقوامی سطح پر لابنگ جیسے اہم معاملات کو اولین ترجیحات میں شامل کرے۔ خواجہ رضوان عالم نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی نئی تنظیمیں2018ء کے آنے والے عام انتخابات کی بھرپور طریقے سے تیاریوں میں مصروف عمل ہے۔اجلاس میں محرم کے بعد جنوبی پنجاب میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی متوقع آمد پر تفصیلی غورکیا گیا کیونکہ چیئرمین اپنی عوامی رابطہ مہم کا آغاز سندھ سے کرتے ہوئے پنجاب میں داخل ہوں گے۔جنوبی پنجاب کے پہلے مرحلے میں رحیم یار خان،بہاولپور،لودھراں، ملتان تک ریلی اور جلسہ عام کا اہتمام کیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...