سلام ٹیچر ڈے کو یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل نے یوم سیاہ کے طور پر منایا‘ بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر تدریسی فرائض سر انجام دیئے

سلام ٹیچر ڈے کو یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل نے یوم سیاہ کے طور پر منایا‘ بازؤں پر ...

ملتان، خانیوال، (پ ر+ نمائندگان) ملتان اور خانیوال میں اساتذہ نے سلام ٹیچر ڈے کو یوم سیاہ کے طور پر منایا بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر تدریسی فرائض سرانجام دیے جبکہ بعض (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

مقامات پر اساتذہ نے احتجاجی ریلیاں بھی نکالیں یوم سیاہ منانے کے اپیل 6 چھ اساتذہ تنظیموں کے اتحاد ’’یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل‘‘ کی جانب سے کی گئی تھی اس موقع پر مقامی سکول میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل ملتان ڈویثرن کے کنوینئر میاں شفیق کمبوہ، سید محمد نبی، رانا محمد اسلم ساغر، مسعود گجر، سبحانی، یوسف نون، رانا اظہر محمود، جام اسلم، طیب بودلہ ودیگر مقامی اساتذہ قائدین نے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر خادم پنجاب اساتذہ کے سکیل اپ گریڈیشن کا اعلان کریں گے مگر انہیں شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصہ سے مسائل و مطالبات حل نہ ہونے کی وجہ سے اساتذہ پنجاب میں شدید بے چینی اور اضطراب پیدا ہو رہا ہے تعلیمی اداروں کی نجکاری و خودمختاری اور دانش اتھارٹی کو حوالگی کے باعث تعلیمی اداروں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر دیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وقت زبانی جمع خرچ کے علاوہ اساتذہ کا کوئی مسئلہ بھی حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی۔ دریں اثناء یونائٹیڈ ٹیچرزکونسل خانیوال نے سلام ٹیچر ڈے کو یوم سیاہ کے طورپر منایا 16اکتوبر کو آئندہ کے لالحہ عمل کے لیے پنجاب بھر کے یو ٹی سی کے عہدداروں کو مرکزی قائدین نے لاہور طلب کر لیا اگر اساتذہ کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پنجاب بھر میں دما دما مست قلند ر اور تعلیمی سسٹم جام کر دیں گے ان خیالات کا اظہار یونائٹیڈ ٹیچرزکونسل کے ضلعی چیئرمین صاحبزادہ حکیم جاویدالحسن ، رانا عباد، چوہدری شفیق ضیاء ، جلیل احمد خان ڈاہا ، یاسین قادری ، رانا محمد رمضان ، قاضی مقبول احمد ، محمد زاہد شمشی ، محمد بلال انور نے سکولوں کے دوروں کے دوران اساتذہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا تفصیل کے مطابق مرکزی کنونیر یو ٹی سی طارق محمود کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح خانیوال میں بھی سلام ٹیچرز ڈے کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ضلع بھر کے سیکنٹروں سکول کے اساتذہ نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر تدریسی فرائض سر انجام دیئے اساتذہ نے مطالبات تسلیم نہ ہونے اور حکومتی تعلیم دشمن پالیسوں کے خلاف نعرے بازی کی گئی س موقع پرظفر گل ، چوہدری غلام رسول سندھو ، راؤ مشتاق احمد ، مقصود احمد ، چوہدری سعید احمد ، نذیر احمد بھٹی ،راؤ عامر جبار ، محمدانور بلال ،رانا شاہد ، اختر خان سیال بھی موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر