عمران اور طاہر القادری سے حکومتی عوام دوست پالیسیاں ہضم نہیں ہو رہیں‘ زکیہ شاہنواز

عمران اور طاہر القادری سے حکومتی عوام دوست پالیسیاں ہضم نہیں ہو رہیں‘ زکیہ ...

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیرمحکمہ بہبود آبادی زکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا مشن عوامی خدمت ،فلاح وبہبود اور ملکی ترقی کیلئے کام کرنا ہے ۔عوام دوست پالیسیوں کے باعث ن لیگ ملک کی سب سے بڑی اورمقبول ترین جماعت بن چکی ہے یہی بات عمران خان،شیخ رشید،طاہر(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

القادری سمیت کسی بھی سیاسی مخالف کو ہضم اور برداشت نہیں ہورہی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم پی اے وچیئرپرسن سٹینڈنگ کونسل زکوٰۃ وعشر پنجاب سلطانہ شاہین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں غریب خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے منصوبے جاری ہیں۔جبکہ وزیراعلیٰ نے وسائل کارُخ غریب خواتین کی فلاح کی طرف موڑ دیا ہے ۔ اس موقع پر ایم پی اے سلطانہ شاہین نے زکیہ شاہنواز کو دورہ ملتان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد ملتان کا دورہ کرینگی ۔

زکیہ شاہنواز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -