دھرنا سیاستدان ملک کی ترقی میں رکاوٹ نہ بنیں ‘ شیر علی گورچانی

دھرنا سیاستدان ملک کی ترقی میں رکاوٹ نہ بنیں ‘ شیر علی گورچانی

  

راجن پور‘ جام پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیرعلی خان گورچا نی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے جس کی تصدیق آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں کی ہے جس میں واضح کہا گیا ہے کہ گذشتہ تین سالوں میں (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

پاکستان کی معاشی حالت بہت بہتر ہوئی ہے اور معشیت میں بہتری آئی ہے دھر نے اور احتجاج کر نے والے ملکی ترقی میں ساتھ دیں نہ کہ ملکی ترقی کی راہ میں رُکاوٹ بنیں یہ باتیں اُنہوں نے راجن پور میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کے دوران کہیں اُن کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سفیر بھی صو بہ پنجاب میں ترقی کی رفتار کی تعریف کررہے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ضلع راجن پور کوپسماندہ کہنے والے اب انشاء اللہ ضلع میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے بعد اسے پسماندہ نہیں کہیں گے اس موقع پر سردار جمیل الرحمن خان بزدار ،ملک سجاد حسین ببر ،شاہد حسین ڈڈا ،حفیظ اللہ مستوئی ،حاجی شریف خان لُنڈودیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔دریں اثناء ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہاہے کہ سانحہ داجل پر سیاست چمکانے اور زبانی جمع کرچ کرنیوالے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ٗ عوام کے تعاون اور اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے سرخرو ہوئے ٗ انشاء اللہ عوام کی فلاح وبہبود اور علاقائی تعمیرو ترقی کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز یونین کونسل تل شمالی میں چیئر مین ملک فخر اسماعیل ڈھانڈلہ کے ڈیرے پر کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

گورچانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -