وزیراعظم کا سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا قابل ستائش ہے ‘ احسان الحق باجوہ

وزیراعظم کا سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا قابل ستائش ہے ‘ احسان الحق ...

  

ڈاہرانوالہ(نامہ نگار) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا قومی سلامتی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا قابل ستائش ہے۔وزیر اعظم کی مدبرانہ پالیسیوں کی وجہ سے بہت جلد بھارت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گا۔وزیر اعظم پاکستان نے اے پی سی بلا کر بھارت کو (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

واضح پیغام دیا ہے کہ ملک کے تحفظ اور سلامتی کے لیے پوری قوم اور تمام سیاسی قیادت یک زبان ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)کے ایم پی اے و چئیر مین پنجاب ایشورینس کمیٹی چوہدری احسان الحق باجوہ نے معروف صحافی و کالم نگار میاں میر احمد مستانہ سہروردی کی رہائش گاہ پر ایک پر یس کانفرس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انھوں نے عمران خان کو کٹری تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا نواز شریف کو وزیر اعظم نہ دیکھنا ان کی انا کا مسئلہ بن چکا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -