سافٹ وئیر پارک کے قیام کیلئے بہاولپور میں کام تیز کرنے کی ہدایت

سافٹ وئیر پارک کے قیام کیلئے بہاولپور میں کام تیز کرنے کی ہدایت

بہاولپور(بیورورپورٹ)ایم این اے و ممبر قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات بیگم پروین مسعود بھٹی نے کہا ہے کہ بہاول پور (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

میں سافٹ ویئر پارک کے قیام کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کرے جس سے بہاول پور میں نہ صرف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے ٹھوس اور پائیدار انفراسٹرکچر تشکیل دیا جا سکے گابلکہ یہ سافٹ ویئر پارک سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے نئی راہیں کھولے گا۔ یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو ہنر مند بنانے کا بھی تہیہ کیا ہوا ہے اوراس سلسلہ میں طلباوطالبات کے لئے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کا قیام اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس سے ہزاروں کی تعداد میں طلبہ مستفید ہو کر ٹیکنیکل شعبہ میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ان اداروں کے قیام سے نہ صرف ان کی فنی قابلیت اور استعداد کار میں اضافہ ہوا ہے بلکہ وہ حکومت کی طرف سے آسان شرائط پر قرضے حاصل کر کے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے قابل ہو گئے ہیں ۔

پروین مسعود

مزید : ملتان صفحہ آخر