قندیل بلوچ قتل کیس کے چالان پر اعتراضات دور‘ پراسیکیوشن برانچ کو واپس بھجوا دیا گیا

قندیل بلوچ قتل کیس کے چالان پر اعتراضات دور‘ پراسیکیوشن برانچ کو واپس بھجوا ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس کے چالان پراعتراضات دور کرکے دوبارہ پراسیکیوشن برانچ ملتان کو بھجوادیا ہے۔تفصیل کے مطابق انچارج ہومی سائیڈ تھانہ مظفرآباد انسپکٹر عطیہ ناہید جعفری کی جانب سے قندیل بلوچ قتل کیس کا چالان عدالت پیش کرنیکے لئے محکمہ پراسیکیوشن ملتان کو بھجوا یا تھا جس پر پراسیکیوٹر راناجاویدنے 16 مختلف اعتراضات عائدکرکے چالان دوبارہ 3 روزہ میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم پولیس کی جانب سے مقررہ وقت کے بعد پیش کردہ چالان پر پراسیکیوٹر نے دوبارہ 9 اعتراضات عائد کئے تھے۔اس ضمن میں گزشتہ روزپولیس نے دوبارہ ان اعتراضات کو دور کرکے گزشتہ روز پراسیکیوشن کو بھجوادیا ہے نیز اب پراسیکیوشن کی جانب سے کیس کا جائزہ لے کر مزید فیصلہ کیاجائیگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر