میونسپل کمیٹی لیاقت پور کی چیئرمین شپ کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کرینگے ‘ سید مسعود عالم

میونسپل کمیٹی لیاقت پور کی چیئرمین شپ کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کرینگے ‘ سید ...

  

لیاقت پور ( نمائندہ پاکستان ) ن لیگ کے ممبر صوبائی اسمبلی و ممتاز روحانی شخصیت مخدوم سید مسعود عالم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میونسپل کمیٹی لیاقت پور کی چیر مین شپ (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

کا فیصلہ باہمی مشاورت اور امیدوار کی اکثریت کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا میونسپل کمیٹی لیاقت پور کے تمام ممبران کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے کوئی ممبر اپو زیشن میں نہیں انہوں نے کہا کہ ہم شفاف جمہوری سسٹم پر یقین رکھتے ہیں اور اسی کو پروان چڑھانے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ اس موقع پر مہر مولا داد سیال ، حاجی غلام یسین بھٹی ، خورشید احمد خورشید ، ظفر حسین چوہان، جمعہ خان انجم ، ایاز اکرام ، سید فاروق علی شاہ ، رانا کامران اسلم ، قار ی حماد اللہ صدیقی ، فو جی عبدالشکور ، ملک عبدالوحید ، خرم خورشید بھٹی ، رانا طاہر ، عرفان سعیدی ، خالد عزیز بھی موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -