میاں چنوں ‘ این اے 158 میں وزیر اعظم ہیلتھ کارڈ کی تقسیم شروع

میاں چنوں ‘ این اے 158 میں وزیر اعظم ہیلتھ کارڈ کی تقسیم شروع

  

میاں چنوں ( نمائندہ خصوصی)میانچنوں کے حلقہ ایم این اے158میں وزیر اعظم ہیلتھ کارڈ کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے اس موقع پر ایم این اے پیر محمد اسلم بودلہ نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے الیکشن کے دوران عوام سے جو وعدے کئے ان کی تکمیل ہورہی ہے ۔غریب خاندان جو بہتر علاج(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے ہیں انکو اس کارڈز کے زریعے صحت کی بہترین سہولیات مخصوص ہسپیٹلز میں مفت فراہم کی جائیں گی ، اس کارڈ کی مالیت پچاس ہزار روپیہ ہے، اس سلسلہ میں این اے158میں ابتدائی مرحلہ میں 45000صحت کارڈز تقسیم کئے جارہے ہیں ۔کارڈز کی تقسیم کے لئے پوری تحصیل میں سات سنٹرز جن میں ٹی ایچ کیو میاں چنوں،آر ایچ کیو تلمبہ،بی ایچ یو 1ایٹ آر،بی ایچ یو جنگل ڈیرے والا، بی ایچ یو131پندرہ ایل،بی ایچ یو 121پندرہ ایل،اور بی ایچ یو102پندرہ ایل،مقرر کئے گئے ہیں ،ہیلتھ کارڈز کی تقسیم کا کام ایک ماہ جاری رہے گا۔اگر کوئی شخص اپنے نام کی تصدیق کرنا چاہے تووہ اپنے آئی ڈی کارڈ کانمبر ہیلپ لائین 8500پر بھیج کر معلومات لے سکتے ہیں ۔ حکومت نے ان کارڈز کے ذ ریعے جن مخصوص ہسپتالوں کا انتخاب کیا ہے ان میں سعید میڈی کیر میاں چنوں،مجید ہاسپیٹل خانیوال،نورین نشاط ہا سپیٹل خانیوال،ثمین ظفر میڈیکل سنٹر کبیر والہ،چوہدری پرویز الٰہی کارڈیالوجی ا نسٹیٹیوٹ ملتان،ابن سینا ہا سپیٹل ملتان ،بخت آور امین ٹرسٹ ہا سپیٹل ملتان شامل ہیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -