ہائی کورٹ بار ملتان کے انتخابات 25 فروری کو ہونگے‘ چندہ جمع کرانیکی ہدایت

ہائی کورٹ بار ملتان کے انتخابات 25 فروری کو ہونگے‘ چندہ جمع کرانیکی ہدایت

  

ملتان (خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان نے 25 فروری کو ہونے والے سالانہ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لئے ممبران کو 15 نومبر تک چندہ جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔اس سلسلے میں جنرل سیکرٹری بار چوہدری عمر حیات کے مطابق پاکستان بارکونسل کی ہدایت (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

کے مطابق پنجاب میں تمام ہائیکورٹ بارز کے ایک ہی روز25 فروری کو ہونے والے انتخابات کے لئے 2 ماہ قبل ووٹر لسٹیں بھجوایا جانا ضروری قراردیا گیا ہے جس کے لئے تمام ممبران 15 نومبرتک چندہ جمع کرادیں دیگر صورت میں الیکشن میں حق رائے دہی استعمال نہیں کرسکیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -