رجسٹری برانچ کے اہلکاروں کا اے سی سٹی کو انتقالات فیس دینے سے انکار

رجسٹری برانچ کے اہلکاروں کا اے سی سٹی کو انتقالات فیس دینے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)رجسٹری برانچ ملتان کے سب رجسٹراروں نے ملتان سے ٹرانسفر ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی ملک فاروق ڈوگر کو انتقالات کی فیس دینے سے انکار کردیا،گزشتہ دنوں اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی کی جانب سے سب رجسٹراروں کو بار بار کہا گیا کہ رجسٹری انتقالات کی فیس (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
اے سی آفس میں جمع کرائی جائے لیکن دونوں سب رجسٹراروں نے تاحال یہ فیس جمع نہیں کرائی اور اس معاملہ کو آنے والے اسسٹنٹ کمشنر کی جوائننگ تک روک دیا۔بتایا جاتا ہے سب رجسٹرار انتقال فیس باقاعدہ سے اے سی آفس جمع کراتے ہیں جس کے بعد اے سی تحصیلداروں کے ذریعہ ریونیو فیلڈ سٹاف میں تقسم کرتا ہے۔معلوم ہوا ہے ملک فاروق ڈوگر کے دور میں ریونیو فیلڈ سٹاف میں انتقال فیس تقسیم نہیں کی گئی اور سب رجسٹراروں سے وصول کرکے غبن کرلی گئی فیلڈ سٹاف کو ڈرا دھمکا کر خاموش کرادیا گیا۔