چولستانیوں کا احساس محرومی ختم کرنے کیلئے اقدامات تیز کردئیے ‘ رئیس محبوب

چولستانیوں کا احساس محرومی ختم کرنے کیلئے اقدامات تیز کردئیے ‘ رئیس محبوب

صادق آباد ( نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے سردار رئیس محبوب احمد خاں نے کہا ہے کہ حکومت جنوبی پنجاب کے لوگوں کی زندگی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے انقلاب لا رہی ہے۔جنوبی پنجاب کے چپے چپے کو ترقی یافتہ اور بے نظیر بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔وزیر اعلیٰ کی ہدایت پرہسپتالوں ،یونیورسٹیوں ،کالجوں، سکولوں اور صحت مراکز کے قیام عمل میں آچکا ہے ۔جنوبی پنجاب بھر میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔جبکہ کسانوں کی زندگی میں انقلاب برپا کر دیا گیا (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

ہے۔انہوں نے کہا کہ قرعہ اندازی کے ذریعے کسانوں اورکاشتکاروں میں زرعی مشینی آلات 50فیصد حکومتی سبسٹڈی مہیا کئے جا رہے ہیں۔ نہوں نے کہا کہ چولستان کے لوگوں میں پایا جانے والا احساس محرومیت کو ختم کرنے کے لئے تیز ترین اقدامات شروع کر دئے گئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر