امام بارگاہ تھلہ سادات سے برآمد ہونیوالا تعزیہ ڈیڑھ سو سال پرانا‘ چنیوٹ کے ماہر کاریگروں نے کئی ماہ کی مسلسل محنت کے بعد تیار کیا

امام بارگاہ تھلہ سادات سے برآمد ہونیوالا تعزیہ ڈیڑھ سو سال پرانا‘ چنیوٹ کے ...

ملتان (سٹی رپورٹر) امام بارگاہ سید امیر شاہ تھلہ سادات سے برآمد ہونے والا تعزیہ 150سال پرانا ہے جوکی اونچائی 18فٹ جبکہ(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

چوڑائی 6فٹ ہے یہ تعزیہ چنیوٹ کے ماہر کاریگر وں نے کئی ماہ کی مسلسل محنت کے بعد تیار کیا تھا اس دور میں اس تعزیہ پر ہزاروں روپے کی اخراجات آئے تھے اس تعزیہ کو کئی بار مرمت کیا گیا ہے جبکہ ہر سال تعزیہ کی تزئین وآرائش کی جاتی ہے اس تعزیہ کی تزئین و تزئین و آرائش یکم محرم الحرام سے شرو ع کی جاتی ہے جس کو آٹھ محرم لحرام تک مکمل کر کے 9محر م الحرام کو زیارت کے لئے امام بارگاہ سے با ہر نکال رکھ دیا جاتا ہے دس محرم الحرام کو یہ تعزیہ امام بارگاہ سید امیر شاہ تھاہ سادات کے جلوس ے ساتھ ساتھ دہلی گیٹ ، سرکلر روڑ ، پاک گیٹ ، حرم گیٹ ، سے ہوتا ہوا دوبار امام بارگاہ سید امیر شاہ میں اختتام پذیر ہوتا ہے

مزید : ملتان صفحہ آخر