انتظامیہ تعزیہ لائسنسداروں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ‘ اصغر نقوی

انتظامیہ تعزیہ لائسنسداروں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ‘ اصغر نقوی

  

ملتان (سٹی رپورٹر)مرکزی انجمن تحفظ عزاداری کے صدر سید اصغر عباس نقوی نے کہاہے کہ انتظامیہ لائسنسداروں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے سیکورٹی و ترقیاتی کاموں کی آڑ میں لائنسداروں کو الجھا کر رکھ دیا ہے جس کی وجہ لائنسدارامام بارگاہوں اور انتظامیہ کے دفاتر کے درمیان(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

شٹل کاک بن گئے ہیں جس کی شدید مذمت کرتے ہیں ملتان انتظامیہ عزداروں کے مسائل جلد سے جلد حل کرے جبکہ گذشتہ سال ٹائم شیڈول کی آڑ میں لائنسداروں کے خلاف اندراج کی گئی ایف آئی آر فوری طور پر ختم کی جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز روزنامہ پاکستان فورم سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لائنسدار سید ارشد رضا زیدی اور سید قمر حسین نقوی نے کہاہے کہ انتظامیہ کے سخت رویے اور کاموں کی سست روی کی وجہ سے لائنسداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہاہے کہ محرم الحرام کی چار تاریخ گذر چکی ہے جبکہ انتظامیہ نے تاحال جلوس روٹس پر کام شروع نہ کئے ہیں جس کی وجہ عزادارشدید پریشانی کا شکار ہیں سید علی منظر زیدی اور مصطفی زیدی نے کہاہے کہ انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام میں کئے گئے ترقیاتی کام ناقص اور غیر معیاری میٹریل سے کئے جاتے ہیں ان کاموں کے بل سرکاری فائلوں میں لاکھوں روپے کے تیار کئے جاتے ہیں جبکہ موقع پر کیا گیا کام چند دن بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکا رہو جاتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے کام کئے جائیں کہ اگلے سال وہ کام دوبارہ سے نہ کرنا پڑ ے سید الفت رضا حیدری ، سید افروز عباس حیدری نے کہاہے کہ سی پی او ملتان نے میٹنگ میں لائنسداروں کے ساتھ جو رویہ اختیار ہے وہ افسوس ناک ہے انہوں نے کہاہے کہ سی پی او لائنسداروں کے مسائل سننا بھی گوارا نہی کئے بلکہ اپنی ڈکٹیشن دے کر لائنسداروں کو خو ف زدہ کرنے کی کوشش کی ہے جس کی شید مذمت کرتے ہیں سید امیر عباس نقوی اور سید زین عباس نے کہاہے کہ مرکزی انجمن تحفظ عزاداری ملتان کی پر امن تنظیم ہے جس نے ہمیشہ ملتان کی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا ہے انہوں نے کہاہے ہماری امن پالیسی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ہم عزاداری کی راہ میں کسی قسم کی کو ئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -