امام بارگاہ تھلہ سادات کئی سوسالہ قدیمی‘ ایک کنال رقبہ پر محیط

امام بارگاہ تھلہ سادات کئی سوسالہ قدیمی‘ ایک کنال رقبہ پر محیط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) امام بارگاہ سید امیر شاہ تھلہ سادات ملتان کئی سو سال پرانی امام بارگاہ ہے جو کہ ایک کنال رقبہ پر واقع ہے یہ امام بارگاہ ماضی میں جھوٹی پکی اینٹوں سے تعمیر کی گئی تھی جس (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )
کی دیواروں بھی کئی کئی فٹ موٹی تھی اس اما م بارگاہ میں زائرین کے بیٹھنے کے لئے ایک بڑا ہال کمرہ جبکہ زیارت رکھنے کے لئے ایک چھوٹا کمرہ موجود تھا جس میں دور دور سے لوگ مجالس سننے کے لئے آتے تھے گذشتہ ادوار میں اس امام بارگاہ کی کئی بار تعمیر کی گئی تاکہ مجالس سننے کو کسی قسم کی پر یشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے 2005میں اس امام بارگاہ کی دوبارہ سے تعمیر کی گئی جس کے بعد اس امام بارگاہ کی عمارت کو زمین سے پانچ فٹ اونچا جبکہ ایک بڑا ہال اور ایک چھوٹا کمرہ تعمیر کیا گیا اس امام بارگاہ میں سالانہ مجالس عزا کا عشرہ یکم محرم الحرام سے شروع ہوتا ہے جو کہ 12محرم الحرام تک جاری رہتاہے اس امام بارگاہ کی یہ بھی خاصیت ہے کہ ملک کے معروف شعراء کرام اور علماء ذاکرین محرم الحرام کی مجالس پڑھ چکے ہیں اس امام بارگاہ میں شیعہ سنی مل کر محرم مناتے اور مجالس عز ا میں شرکت کرتے ہیں۔