محرم صفائی انتظامات ‘ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے خصوصی پلان تشکیل دیدیا

محرم صفائی انتظامات ‘ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے خصوصی پلان تشکیل دیدیا

  

ملتان (خبر نگار ) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے محرم الحرام کے دوران صفائی کے انتظامات کے حوالے سے خصوصی پلان تشکیل دیدیا ہے اور تمام روٹس کو کلیئر رکھنے کیلئے شہر بھر کو 4 حصوں میں تقسیم کردیا ہے ‘ ہر حصے میں(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

10 خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جن کی سربراہی ڈپٹی منیجر آپریشن اور زونل سپروائزر کریں گے ‘ کمپنی حکام نے 10 محرم الحرام تک ان خصوصی ٹیموں کو 24 گھنٹے فیلڈ میں متحرک کر نے کا ٹاسک دیدیا ہے جبکہ پلان کے تحت امام بارگاہوں کے احاطے اور ماتمی جلوس روٹس پر پانی کے چھڑکاؤ اور چونا ڈالنے کا بھی حکم دیدیا گیا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -