17دہشتگردوں کے پنجاب میں داخلے کی اطلاع پر آئی جی کی سکیورٹی مزید سخت کرنیکی ہدایت ممکنہ رابطہ کاروں بارے معلومات طلب

17دہشتگردوں کے پنجاب میں داخلے کی اطلاع پر آئی جی کی سکیورٹی مزید سخت کرنیکی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (نمائندہ پاکستان)محرم الحرام کے موقع پر ممکنہ 17دہشت گردوں کے پنجاب میں داخلے کی اطلاع کے بعد انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے سکیورٹی مذید سخت اور ممکنہ رابطہ کاروں بارے معلومات طلب کرلیں تفصیل کے مطابق(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )
محکمہ داخلہ نے رپورٹ جاری کی ہے کہ محرم الحرام کے دوران پنجاب میں17دہشت گردمختلف مجالس ،جلوسوں کو ٹارگٹ کرسکتے ہیں جس پر انسپکٹر جنرل پولیس نے صوبے بھر کے آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو سکیورٹی مذید سخت کرنے کے علاوہ کالعدم تنظیموں کے متعلقین اور ممکنہ رابطہ کاروں بارے مفصل رپورٹ طلب کی ہے ۔