امام بارگاہوں میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری حضرت امام حسینؓکی کربلا آمد کی یاد میں شاہ منگیر سے جلوس برآمد ‘ کل سے علم حضرت عباس کے جلوس نکالے جائیں گے
ملتان (سٹی رپورٹر) ملتان کی تمام امام بار گاہوں میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے جن سے علماء کرام و ذاکرین خطابات میں (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )
حضرت امام حسینؑ کے فضائل اور مصائب بیان کر رہے ہیں جبکہ مختلف امام بارگاہوں میں زیارت حضرت امام حسینؑ کی تزیئن و آرائش کا کام بھی جاری ہے جو عاشورہ سے قبل مکمل ہو جائے گا جنہیں عام زیارت کے لیئے امام بارگاہوں میں رکھ دیا جائے گاکل چار محرم الحرام سے علم حضرت عباس کے جلوسوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جو دو دن جاری رہے گا اس سلسلہ میں ملتان کی مختلف امام بارگاہوں سے علم کے ساتھ ماتمی جلوس نکالے جائیں گے کل چار بجے سوتری وٹ سے جلوس برآمد ہو گا جو گنا منڈی بوہڑ گیٹ سے ہوتا ہوا آٹھ بجے امام بار گاہ شاہ یوسف گردیز میں اختتام پذیر ہو گا جبکہ پانچ محرم الحرام کو ہر امام بارگاہ سے علم کا جلوس بر آمد ہو گا ۔ دریں اثناء حضرت امام حسینؑ کی مدینہ سے کربلا آمد کے سلسلہ میں شاہ مہنگر اندرون بوہڑ گیٹ سے مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری امام حسینؑ کے صدر مذین عباس چاون ظہیر شیرازی لائسنسدار نذر عباس چغتائی عون عباس اور احمد چغتائی کی قیادت میں برآمد ہوا جو النگ بوہڑ گیٹ النگ حرم گیٹ نشاط روڈ سے ہوتا ہوا گُل روڈ پر آستانہ کمتر پر اختتام پذیر ہوا اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے راستے میں جگہ جگہ پر پانی اور شربت کی سبیلوں کا بھی انتظام کیا گیا تھا دوران جلوس مختلف جگہ پر تاجروں کا تعاون انتہائی قابل ستائش رہا ۔