سرکاری کالونیوں میں این او سی جاری نہ ہونے کی شکایات،ڈی سی او کا نوٹس

سرکاری کالونیوں میں این او سی جاری نہ ہونے کی شکایات،ڈی سی او کا نوٹس

  

ملتان(خبرنگار)ڈی سی او ملتان نے گلگشت،نیو ملتان اور ممتاز آباد کی رہائشی کالونیوں کا بلڈنگ کنٹرول ٹاؤنز کے حوالے کرنے کے بعد کنورژن فیس کیسز اور این او سی جاری نہ ہونے کی شکایات کا نوٹس لے لیا ہے اورآج6اکتوبر جمعرات کو12بجے اپنے کمیٹی روم میں اجلاس طلب کرلیا ہے اجلاس (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

میں پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی(پھاٹا)اور ٹاؤنز کے آفیسران شرکت کریں گے واضع رہے کہ مذکورہ رہائشی کالونیوں میں غیرقانونی بے ہنگم کمرشل تعمیرات کی بڑھتی ہوئی شکایات کا نوٹس لے کر ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ نے صوبائی حکومت کی اجازت سے ان کالونیوں کا بلڈنگ کنٹرول متعلقہ ٹاؤنز کو سونپ دیا تھا مگر پھاٹا حکام کو کنورژن فیس اور این او سی جاری کرنے کے معاملات بھی سونپ دئیے تھے مگر ذرائع کے مطابق پھاٹا حکام گلگشت،نیو ملتان اور ممتاز آباد کے علاقوں کا بلڈنگ کنٹرول چھن جانے پر اضطراب کا شکار ہیں اور جس سے ان کالونیوں کے تمام امور التواء میں پڑے ہوئے ہیں۔

این او سی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -