احتساب بیورو کو 4سالوں میں 94ہزار سے زائد شکایات موصول

احتساب بیورو کو 4سالوں میں 94ہزار سے زائد شکایات موصول

ملتان( نمائندہ خصوصی ) قومی اجتساب بیورو پاکستان نے گزشتہ 4سالوں کے دوران 94ہزار سے زائد شکایات وصول کیں ۔ ان شکایات پر کاروائی کر کے انکوائریوں میں تبدیل کیا۔ جبکہ(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

نیب کے قواعد پر پورا نہ اترنے والی شکایات کی کثیر تعداد کو کارروائی کے لئے ایف آئی اے انٹی کرپشن اسٹلشمنٹ اور معتلقہ اداروں کے حکام کو بھجوادیں گئیں ۔ بتایا گیا ہے 2013ء میں نیب نے ملک بھر سے 18892شکایات وصول کیں2014ء میں صرف ایک ہزار 97شکایات کے اضافہ سے یہ تعداد 19989رہی۔ تاہم 2015ء میں نیب کے کردار دائر کار اور منشور روجاگر کرنے کی مہم کیوجہ سے نیب کو موصول شکایات کی تعداد میں ریکارڈ حد تک اضافہ ہوگا 2016ء میں پر تعداد 630004رہی جوکہ 2013ء میں موصول ہونے والی شکایات سے 10ہزار سے زاہد ھیں۔ موجودہ سال کے دوران 30ستمبر تک نیب پاکستان کو وصول ہونے والی شکایات کی تعداد 25570رہی ہے۔ نیب نے اپنا قیام سے لیکر اب تک میگا سکینڈ لز کی تفتیش کے لئے کرپٹ سرکاری افسران ، لینڈ مافیا ، ہاوسنگ سکینڈلز ، وفاقی اور صوبائی اداروں سے 278ارب وصول کئے ۔ نیب نے حال ہی میں کرپشن کے خلاف شعورروجاگر کرنے کے لئے ملک بھر میں 42ہزار کریکٹر بلڈنگ سوساٹیٹز قائم کیں ۔ ان میں زیادہ تر یونیورسٹیز اور کالج کے طلبہ شامل ہیں کریکٹر بلڈنگ سو سائیٹیز کے قیام کا مقصد نوجوان نسل میں کرپشن کے خلاف شعور روجاگر کرتا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر