وی سی ایجوکیشن یونیورسٹی لاہور کی زکریا یونیورسٹی کے سربراہ سے ملاقات

وی سی ایجوکیشن یونیورسٹی لاہور کی زکریا یونیورسٹی کے سربراہ سے ملاقات

ملتان ( سٹاف رپورٹر)پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور،پروفیسر ڈاکٹر خدا بخش میر بہار وائس چانسلر شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سکرنڈ (سندھ) نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے وئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین سے ملاقات کی۔ (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

تعلیم و تدریس اورتحقیق کے مختلف شعبوں میں تعاون کی متعدد تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر مرتضی انور نے اساتذہ کے عالمی دن"ٹیچرز ڈے سلام" کے حوالے سے تینوں جامعات کے وائس چانسلر کے اجتماع کو خوش آئند قرار دیا اور سنیارٹی کی بنیاد پر ڈاکٹر طاہر امین کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ایاز محمد رانا ،ڈین ڈاکٹر مسعود اختر ، ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر عمر فاروق بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر خدا بخش میر بہار نے زکریا یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کا دورہ کیا اور متعلقہ تحقیقاتی امور پر مفاہمتی یادداشت کی خواہش کا اظہار کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے ڈاکٹر مسعود اختر ڈین ویٹرنری سائنسز سے کہا کہ دونوں یونیورسٹیوں کے مابین یہ ایم او یو جلد از جلد ہونا چاہئے۔انہوں نے ڈاکٹر مسعود اختر کی انتہائی قلیل عرصے میں فیکلٹی کو بہت بہتر اور قابل ستائش بنانے پر مبارکباد دی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر