مولانا اعظم طارق کے بھائی عالم عارف لاپتہ ‘ ہائی کورٹ نے ڈی پی او کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

مولانا اعظم طارق کے بھائی عالم عارف لاپتہ ‘ ہائی کورٹ نے ڈی پی او کو مقدمہ ...

  

ملتان (خبر نگار خصو صی) لا ہو رہائیکورٹ ملتان بنچ نے سابق ممبرقومی اسمبلی مولانا اعظم طارق کے بھائی کے لاپتہ ہونے کی درخواست(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

پر ڈی پی اوساہیوال کو درخواست گذارخاتون کے بیان پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں مولانااعظم طارق کی ہمشیرہ تارامین نے اپنے وکیل محمدباصر خان سکھانی کے درخواست دائر کی تھی کہ11 ستمبر کو اس کے بھائی عالم عارف کو نئی کار میں چیچہ وطنی شہر جاتے ہوئے سرکاری اہلکاروں نے اغواء کرلیااوراب اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی جارہی ہیں اس لئے بھائی کو برآمد کرکے پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت کے طلب کرنے پرڈی پی او ساہیوال محمد عاطف نے بتایا کہ مذکورہ گمشدہ شخص کے بارے میں کوئی ریکارڈ ہے نہ ہی ضلع پولیس کی تحویل میں ہے۔یادرہے کہ ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی نے بھی عدالت میں لاعلمی کا اظہارکیا تھا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -