8اکتوبر پاکستان میں آنیوالے زلزلہ کی تباہ کاریوں کی یادمیں ارتھ کوئیک ڈے منایا جائیگا

8اکتوبر پاکستان میں آنیوالے زلزلہ کی تباہ کاریوں کی یادمیں ارتھ کوئیک ڈے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹھٹھہ صادق آباد(نمائندہ پاکستان)8اکتوبرکو پاکستان میںّ آنے والے بدترین ہولناک زلزلہ کی تباہ کاریوں کی یاد میں ارتھ کوئیک ڈے منایا جائے گا،اس المناک زلزلہ کو11سال (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
گزرنے کے باوجود اس کی تباہ کاریوں کے آثار آج بھی موجود ہیں،ارتھ کوئیک ڈے کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا،تفصیل کے مطابق 8اکتوبر 2016 بروز ہفتہ کو ملک بھرکے اندر 8اکتوبر 2005کو آنے والے بدترین تباہ کن ہولناک زلزلہ کی یاد میں ارتھ کوئیک ڈے منایا جا ئے گا،اس بدترین والمناک زلزلہ میں لاکھوں افراد جاں بحق ہوئے جبکہ لاکھوں ہی بے گھر ہوگئے تھے،ارتھ کوئیک ڈے کی مناسبت سے چاروں صوبوں،آزاد کشمیر،درالحکومت اسلام آباد میں سماجی تنظیموں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اوردیگر اداروں کے زیر اہتمام تقریبات،سیمینار زریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔