خانیوال ، تاجر وصنعتکار کے بیٹے کے قتل کے 2مجرموں کو عمر قید 2,2لاکھ روپے جرمانہ
خانیوال (بیورونیوز )ایڈیشنل سیشن جج نے مشہور تاجر و صعنتکار کے بیٹے رانا عمران کے قتل کیس کی سماعت کرتے دونوں ملزمان کو عمر قید (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
اور دو ،دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی ، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہو گی تفصیل کے مطابق خانیوال کے مشہور تاجر وصنعتکار رانا گلزار احمد مرحوم کے جواں سالہ بیٹے کو دو افراد محمد شہزاد وسیم عرف سوسی ، محمد عارف جٹ نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔جس کا مقدمہ پولیس تھانہ سٹی خانیوال میں مقدمہ نمبر225/14 بجرم 302 درج کیا گیا ۔ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج خانیوال اعجاز الرحمن بیگ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا اور دو ، دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔ جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت 6 ماہ مزید قید بھگتنا ہو گی ۔
عمر قید