جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی 20 اشتہاریوں سمیت 32 گرفتار

جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی 20 اشتہاریوں سمیت 32 گرفتار

  

ملتان(کرائم رپورٹر)2منشیات فروش، 2تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والوں ،06بدکاری کرنے والوں ،01بغیر اجازت مجلس کرنے والے ،01بغیراین او سی گیس ری فل کرنے والے اور20اشتہاری مجرمان سمیت32ملزمان گرفتار۔26لیٹر شراب برآمد۔ پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم انصاف سے 16لیٹر شراب ،پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم راشد جاوید سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ صدر نے ملزم حمزہ اور ملزم منیر کو انتہائی تیز رفتاری اور غفلت سے ٹریکٹر ٹرالی چلاتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزمان معشوق علی، رخسانہ ، سونیا، نسیم ، عشرت اور صابرہ بی بی کو بدکاری کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔؂ پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے مسمی باقر شاہ کو بغیر اجازت مجلس پروگرام کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس تھانہ ممتازآباد نے ملزم محمد یاسر کو بغیر NOCغیر قانونی طور پر گیس ریفل کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملتان پولیس نے20اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے03کا تعلق کیٹیگری Aسے ہے جبکہ17ملزمان کا تعلق کیٹیگری B سے ہے۔ ان میں سے04اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی پنجاب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -