ملتان، میاں چنوں اور میلسی میں بھارت کیخلاف ریلیوں کا انعقاد

ملتان، میاں چنوں اور میلسی میں بھارت کیخلاف ریلیوں کا انعقاد

  

ملتان، میاں چنوں، میلسی(خبر نگار خصوصی، سٹی رپورٹر، نمائندہ پاکستان، سپیشل رپورٹر) کشمیریوں پر مظالم کیخلاف ملتان میں آج عدالتی بائیکاٹ ، تاجروں کی احتجاجی ریلیاں کسان اتحاد کے رہنماؤں نے بھی پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی ملتان سیخبر نگار خصو صی کیمطابق پنجاب بارکونسل کی کال پر صوبہ (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

بھر کی طرح ملتان میں بھی کشمیریوں پر مظالم کے خلاف آج عدالتی بائیکاٹ کیا جا ئیگا۔اس ضمن میں پنجاب بارکونسل نے مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پربھارتی فوج کی جانب سے بربریت اور ظلم وتشددکے خلاف بائیکاٹ کی کال دی ہے جس پر ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے آج 10 بجے دن کے بعد مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔آل پاکستان انجمن تاجران ملتان کے زیراہتمام کنٹرول لائن اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف گلگشت کالونی کے علاقہ گردیزی مارکیٹ میں بھارتی حکمرانوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر نریندر مودی کا پینافلیکس پوسٹرز نذر آتش کیا گیا اور بھارتی حکمرانوں کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی بھی کیا گیا احتجاجی مظاہرے کی قیادت آل پاکستان انجمن ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے کی جبکہ اس موقع پر نوید ظفر ، ارشد رضا، اعظم علی،یعقوب شیرا، خالد ،عاصم ، خادم، ندیم ،حمزہ، رشید ، پرویز ، سلمان الحق ، جاوید ، افضل ، ناصر ، مسعود ،اسلم ، فرحان ودیگر نے شرکت کی میاں چنوں سے نمائندہ پاکستان کیمطابق گورنمنٹ ڈگری کالج میاں چنوں کے طلباء کی جانب سے تلمبہ روڈ سے ٹی چوک تک پاک فوج کے حق اور انڈیا کیخلاف ریلی نکالی گئی،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز کے درجنوں طلباء نے تلمبہ روڈ سے ٹی چوک تک پاک فوج کے حق اور انڈیا کیخلاف ریلی نکالی،ریلی میں طلباء نے پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر بنے گا پاکستان،پاک فوج زندہ باد اور انڈیا ،مودی مردہ باد کے نعرے درج تھے ،طلباء کا کہنا تھا کہ انڈیا پاکستان کے ساتھ جنگ کا سوچ بھی نہیں سکتا ،ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، میلسی سے سپیشل رپورٹر کیمطابق پاکستان کسان اتحاد ریلی پاک فوج اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجحتی کرتے ہوئے نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی صدر کسان اتحاد ملک ذولفقاراعوان کر رہے تھے ریلی غلہ منڈی کسان اتحاددفتر سے شروع ہوئی عدالت روڑ،اسٹیشن روڑ،ریلوے چوک،کالونی روڑسے ہوتی ہوئی کالونی چوک پر اختتام پزیر ہوئی جہاں پر کسان اتحاد کے ضلعی صدر ملک ذولفقار اعوان نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ ہم مسلمان موت سے نہیں ڈرتے شہادت کا رتبہ نصیب والوں کو ملتا ہے ہم کسان کھیتو ں کی حفاظت رات کے وقت ڈنڈوں سے کرتے ہیں مودی کو کسان اسی ڈنڈے سے مار گرائے گا اس کو کسی اسلحہ کی ضروت نہیں پڑے گی صدر پیسٹی سائیڈ شیخ نعیم پاشا،کسان اتحاد جنرل سیکرٹری رمضان بھا بھہ ،ایگزیکٹیو چیئر مین راؤ لیاقت نے کہا کہ تاجر ،کسان برادری اپنا اپنا حصہ ڈالیں گے ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں جنرل راحیل ایک سچے پاکستانی اور نڈر انسان ہیں ہمارا ایک ایک بچہ اس ملک پر مر مٹنے کیلئے تیار ہے مگر اس پر کسی کی میلی آنکھ برداشت نہیں کرے گااس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری اعجاز ہنجرا،چئیرمین پاکستان کسان اتحاد مہر رشید،وہاڑی تحصیل صدر طاہر کمبوہ،ایگزیکٹیو ممبر فتح پور راؤ اظہر،صدر جلہ جیم بدرالدین،وقاص ہنجرا فتح پور،میاں محمد شعیب ککری خورد نے خطاب میں کہا کہ سب پاکستان کی سالمیت اور اس کے تحفظ کیلئے اپنے خون کا ایک ایک قظرہ اس پر نچھاور کر دینگے حقنواز بھٹی ،مہر عبدالحمید، عبدالخالق بھا بھہ،رؤ اطہر،محمد وقاص،نواز چھوہن ،ریاض چھوہن،چوہدری ولی محمد،محمد اعجاز،ملک مصطفی سنڈھل، چوہدری سرفراز،راؤ ریاض راجہ، عبدالحمید بھا بھہ ،ڈاکٹر منظور،محمد رفیق کے علاوہ دیگر کسانوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -