محرم میں قیام امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ‘ خالد محمود وارن

محرم میں قیام امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ‘ خالد محمود وارن

  

نور پور نورنگا(نمائندہ پاکستان)ایم پی اے سردار ملک خالد محمود وارن نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں ملک میں امن کے فروغ کے لیے ہم سب کو مل کر اتحاد و یگانگت کا ثبوت دیتے ہوئے انتشار پھیلانے والو ں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے ۔محرم(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

الحرام کے دوران قیام امن کے لیے حکومت تمام ذرائع بروکا ر لائے گی ۔انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کے مشترکہ اجلاس میں قومی سلامتی پر متحد ہوناخوش آئندہے ۔انہوں نے کہا کہ نو منتخب بلدیاتی نمائیندوں اور مسلم لیگی کارکنوں کی مشاورت سے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے ۔ حکومت بہت جلد توانائی بحران پر بھی قابو پا لے گی ۔ اس مو قع پر ڈویژنل آرگنائزرچیف منسٹر یوتھ موبلائزیسن ہیلتھ کمیٹی سردار نوید خالد وارن ،ملک ریاض بخت آرائیں، چیئر مین ملک اقبال آرئیں،ملک مجاہد پرہار ، امتیاز وارن ، نذیر بوبک ، وائس چیئر مین ملک محمد صادق آرئیں اور گامن وارن بھی موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -