جعلی وکیل خاتون کیخلاف صدر بار کی درخواست پر مقدمہ درج

جعلی وکیل خاتون کیخلاف صدر بار کی درخواست پر مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر)جعلی خاتو ن وکیل کے خلاف صد بار ایسو سی ایشن کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔چہلیک پولیس کو صدر بار ایسو سی ایشن عظیم الحق پیرزادہ نے درخواست دی کہ اس نے جعلی وکلا کے خلا ف مہم جوئی شروع کی (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )
ہوئی ہے۔اس دوران اس کے علم میں لایا گیا کہ خاتون وکیل نوشین کاظمی پیشہ کے اعتبار سے وکیل نہ ہے اور نہ ہی کوئی ڈگری ہے تاہم وہ کچہری میں وکیل بن کر گھومتی رہتی ہے اور سائلین سے لوٹ مار کر رہی ہے۔چہلیک پولیس نے صدر بار ایسو سی ایشن کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔