میٹروروٹ‘ وہاڑی چوک جنرل بس سٹینڈ کے پارک کی تعمیر کا آغاز
ملتان (سپیشل رپورٹر )ملتان میٹرو بس روٹ وہاڑی چوک پر جنرل بس اسٹینڈ کے سامنے لینئر پارک کی تعمیر کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے ۔ یہ پارک وہاڑی چو ک اور ریلوے انڈر پاس کے درمیان واقع 800میٹر طویل ایریا پر تعمیر کیا جارہا ہے جسے کمشنر ملتان ڈویژن کی ہدایت پر تجاوزات مافیا سے خالی کرایا گیا ہے ۔ پارک کے ڈیزائن کے مطابق کیرج وے کی طرف پارک کے فرنٹ سائیڈ(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
پر پھول دارپودے اور بیک سائیڈ پر سایہ دار درخت لگائے جائیں گے جب کہ پارک کے اندر گلاب اور موتیا کی فلاورنگ کے ذریعے بیڈ بنائے جائیں گے۔اسی طرح پارک کے اندر گزیبو بھی لگائے جائیں گے تاکہ تفریح کے لئے آنے والے شہریوں کو بیٹھنے کے لئے جگہ فراہم کی جاسکے۔دوسری طرف چونگی نمبر9کے مقام پر میٹرو بس روٹری کے نیچے زیرِ تعمیرسٹنگ ایریامیں خوبصورت ٹف ٹائل لگادی گئی ہے اور فواروں کا سٹرکچر تعمیر کر لیا گیا ہے۔اس ایریا میں پھول پودے لگانے کے لئے وقف کی گئی جگہ میں مٹی کی بھرائی جاری ہے۔دریں اثناء وہاڑی چوک میں تعمیر کئے گئے خوبصورت فوارے کو فعال کردیا گیا ہے۔اس کے ساتھ گرین لائٹس لگادی گئی ہیں جس کی وجہ سے رات کے اوقات میں خوبصورت منظر نظر آتا ہے اور ہر طرف سبزے کا گماں ہوتا ہے ۔
فوارہ