مخصوص سیٹوں پر بلا مقابلہ کامیاب امیدوار دوبارہ انتخابی عمل میں حصہ لینگے

مخصوص سیٹوں پر بلا مقابلہ کامیاب امیدوار دوبارہ انتخابی عمل میں حصہ لینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبرنگار)بلدیاتی انتخابات کے دوران مخصوسی نشستوں پر بلامقابلہ منتخب ہونے والے امیدواروں کو دوبارہ انتخابی عمل کا حصہ بننے کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں نئی پالیسی سامنے آنے پر مخصوص نشستوں پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والے امیدواروں کی محنت پر پانی پھر گیا ہے اور(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
وہ شدید بے چینی کا شکار ہوکر رہ گئے ہیں بتایا گیا ہے کہ عدالت عالیہ کے حکم پر مخصوص نشستوں پر انتخابات کیلئے دوبارہ شیڈول جاری کردیا گیا ہے سب سے زیادہ پریشانی بلامقابلہ منتخب ہونے والے359امیدواروں کو ہوگی کیونکہ بلدیاتی انتخابات کو10ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد اب صورتحال بھی بالکل تبدیل ہوچکی ہے۔
انتخابی عمل