منڈی مویشیو ں میں پارکنگ کے ٹھیکے 6کروڑسے زائد میں نیلام

منڈی مویشیو ں میں پارکنگ کے ٹھیکے 6کروڑسے زائد میں نیلام

  

ملتان(خبر نگار) ملتان کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام ملتان سمیت لودھراں اور لڈن کی منڈی مویشوں میں پارکنگ اور دیگر سہو لیات کی فراہمی کے ٹھیکے 6کروڑ روپے سے زائد میں نیلام کر دیئے گئے ملتان منڈی مویشی میں پارکنگ کا ٹھیکہ 5کروڑ میں نیلام کیا گیا ملتان کیٹل(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی کی طرف سے ملتان سمیت ڈویژن بھر کے چاروں اضلاع وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں کی 8مویشی منڈیوں میں سروسز کو آوٹ سروس کر نے کے لیے خواہش مند کنٹر یکٹرز سے مڈ طلب کی تھیں جن کی ٹیکنیکل کمیٹی جس کے سربراہ ضیا ء اللہ گجر اور ڈاکٹر حبیب اللہ تھے انہوں نے سکروٹنی کی اور کل 21پارٹیوں نے بڈ کے لیے کوالیفائی کیا بعد ازاں کنٹر یکٹرز کی فنانشل بڈ اوپن کی گئی جس میں منڈی مویشی ملتان کی پارکنگ کا ٹھیکہ محمد اقبال نامی ٹھیکدار نے 5کروڑ روپے کی سب سے زائد آفر دیے کر حاصل کیا جبکہ اس کی ریزروپرائس 4کروڑ 51لاکھ روپے تھی اس طرح ملتان منڈی مویشی میں ایک توڑی، پرالی پوائنٹ 76لاکھ روپے عبدالغفار نامی ٹھیکدار نے حاصل کرلیا جبکہ دوسرے پوائنٹ کے لیے آفر موصول نہ ہو گا لڈن میں پارکنگ کا ٹھیک31لاکھ 25ہزار روپے میں عمر سعید نامی ٹھیکدار نے ، لودھراں میں ٹوکہ میشن کا ٹھیکہ 2لاکھ 30ہزار روپے میں شاہ عالم نے اور چارہ پوائنٹ کا ٹھیکہ 2لاکھ 29ہزار روپے مین اور کنٹین کا ٹھیکہ 4لاکھ 51ہزار روپے میں نیلام کر دیا گیا ۔ جبکہ دیگر سہولیات فراہمی کے ٹھیکوں میں پارٹیوں نے حصہ نہ لیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -