بوریوالا ‘ ایم این اے نذیر ارائیں کی کھلی کچہری ‘حلقہ انتخاب کے مسائل سنے

بوریوالا ‘ ایم این اے نذیر ارائیں کی کھلی کچہری ‘حلقہ انتخاب کے مسائل سنے

بورے والا(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے ممبرقومی اسمبلی و رکن نیشنل فوڈ سیکورٹی کمیٹی چوہدری نذیراحمدارائیں نے مسلم لیگ (ن) کے پبلک سیکرٹریٹ ایم بلاک میں کھلی کچہری(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

لگاکر اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں کے مسائل سنے اور متعلقہ اداروں کوفون کر کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی بعدازاں انہوں نے میپکو ڈویژن میں ایکسئین آفس اور اے سی آفس میں حلقہ کے لوگوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے ایکسئین اور اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی ،اس موقع پر ایکسئین واپڈا رانا محمدایوب،اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹر احمرسہیل کیفی،نامزد چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق ارائیں،چوہدری اصغر رامے،چاچامحمداسلم،میاں احد شریف،چوہدری عبدالرشید بگے والہ،چوہدری شاہین افضل وائس چیئرمین یونین کونسل ،چوہدری ریاض اسلم ،محمد اسلم جمال،میاں ثنا اللہ رحمانی، عبدالرؤف کھوکھر،محمد جمیل شاہد،چوہدری نوید احمد ،محمد شاہدپی ایس او، عبدالرزاق ،ملک رحمت علی ،میاں محمد شاہد اورفیاض قاسم کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے بعدازاں صدربار محمدجاوید شاہین کے چیمبر میں وکلا نے ان کی قیادت میں چوہدری نذیراحمد ارائیں کو بار کے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر چوہدری اکرم،خالد رضا بادشاہ کے علاوہ دیگر وکلا بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...