ٹھٹھہ صادق آباد کے 74سالہ بزرگ کابارڈر پر بھارت کیخلاف جنگ لڑنے کااعلان مودی زبان کو لگام دیں پاکستان کیطرف اٹھنے والی میلی آنکھ نکال دینگے ، عباس علی
ٹھٹھہ صادق آباد(نمائندہ پاکستان) ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چک 118دس آر کے رہائشی 74سالہ عباس علی ولد جلال دین نے جذبہ حب الوطنی سے سر شار ہوکرصحافیوں (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کی دفاع کی خاطر ملک دشمن بھارت کے خلاف ہر جنگی محاذ پر جنگ لڑنے کیلئے تیار ہوں،آر می چیف جنرل راحیل شریف،وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف،صدر پاکستان ممنون حسین میڈیا وساطت سے مجھے جنگی محاذ بارڈر پر بھجوائیں ،پاکستان کی دفاع اور ملکی آن کی خاطر میں اپنے پورے خاندان سمیت کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر انگلی کو کاٹ دیں گے اور پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے ملک دشمنوں کی آنکھیں نکال دیں گے،نرنند ر مودی اپنی زبان کو لگام دیتے ہوئے پاکستان پر من گھڑٹ ،بے بنیاد،جھوٹی خودساختہ الزام تراشیاں بند کرئے ۔