گل گشت کے علاقے میں کارروائی،6کمرشل عمارات سیل کردی گئیں

گل گشت کے علاقے میں کارروائی،6کمرشل عمارات سیل کردی گئیں

  

ملتان(خبرنگار)بوسن ٹاؤن نے گلگشت کے علاقے میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرکے6کمرشل بلڈنگز کو سیل کردیا۔ٹاؤن آفیسر پلاننگ اینڈ کوارڈینیشن (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

اویس سرور کی سربراہی میں ٹیم نے گذشتہ روز گلگشت کے علاقے میں بغیر اجازت اور نقشہ منظور کروائے بغیر تعمیر کی جانے والی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی کی اور اس دوران 6عمارتوں کو سیل کرنے کے ساتھ متعدد کو نوٹس بھی جاری کردئیے گئے اور ان کو جاری تعمیر روکنے کے ساتھ منظور شدہ نقشہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی جبکہ اس دوران بلڈنگ میڈیکل بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -