ایس ایچ او تھانہ سٹی کبیروالاکے مبینہ تشدد کیخلاف بلدیہ ملازمین کااحتجاجی دھرنا

ایس ایچ او تھانہ سٹی کبیروالاکے مبینہ تشدد کیخلاف بلدیہ ملازمین کااحتجاجی ...

بٹہ کوٹ(نمائندہ پاکستان)مجلس عزا پر ڈیوٹی فرائض سرانجام دینے والے ملازمین پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کبیروالا کے مبینہ تشدد کے خلاف ٹی ایم اے کے درجنوں اہلکاروں کا چوک ٹاؤن ہال پر احتجاجی دھرنا ،شہر کے اہم راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ بلا ک کردئیے گئے ،۔تفصیل کے مطابق گزشتہ شب امام بارگاہ ایریاں کے باہر ڈیوٹی پر موجود ٹی ایم اے کے عملہ صفائی کے دو ملازمین محمد ہاشم اور سلطان کو ایس ایچ او تھانہ سٹی کبیروالارانااجمل سعید نے رات 10بجے بانس نصب کرنے کو کہا تو مذکورہ(بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

ملازمین نے جواب دیا کہ اس وقت ہمارے کوئی بانس وغیرہ نہ ہے اور اتنی رات گئے بانس کہیں سے مل بھی نہیں سکتے ،جس ایس ایچ او سٹی کبیروالا نے مبینہ طور پر دونوں ملازمین کو گالیاں دیتے ہوئے تھپڑوں کی بارش کرتے ہوئے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ۔صبح صورت حال کا علم ہونے ہر ٹی ایم اے کبیروالا کے عملہ صفائی کے درجنوں ملازمین نے چوک ٹاؤن ہال کبیروالا کے تینوں راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈز بلاک کردئیے اور ایس ایچ او کبیروالا سٹی کی جانب سے ملازمین پر بلاجواز تشدد کرنے اور ہتک آمیز رویہ اپنانے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیکر بیٹھ گئے ،جس کے دوران ملازمین ایس ایچ او کبیروالا سٹی کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے اور ایس ایچ او کے تبادلے کا مطالبہ بھی کرتے رہے ۔بعدازاں مقامی انتظامیہ کے ساتھ ہونیوالے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاجی ملازمین نے اپنا احتجاج ختم کردیا را بطہ کر نے پر ایس ایچ او سٹی را نا اجمل سعید نے میڈیا کو اپنے موقف میں بتا یا کہ ملازمین پر تشدد کے الزا مات میں کو ئی صداقت نہ ہے، مجالس کی گزر گاہ پر صفا ئی کے ناقص انتظا م پر سرزنش کو غلط انداز میں پیش کیا گیا.

مزید : ملتان صفحہ آخر