سلام ٹیچر ڈے پر سیمینارز، تقریبات، ریلیاں، اساتذہ کو پھول اور تحائف پیش کئے گئے

سلام ٹیچر ڈے پر سیمینارز، تقریبات، ریلیاں، اساتذہ کو پھول اور تحائف پیش کئے ...

ٹھٹھہ صادق آباد ‘ وہاڑی ‘ میلسی ‘ مظفر گڑھ ‘ پیر جہانیاں ‘خانیوال ‘ بہاولپور ‘ خانپور ‘ لودھراں ‘ صادق آباد ‘ لیہ ( سٹاف رپورٹر ‘ نمائندگان ) اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سلام (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

ٹیچرز ڈے منایا گیا ۔ اس موقع پر تقریبات اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا اور ریلیاں بھی نکالی گئیں ‘ جبکہ طلبہ نے اساتذہ کو پھول پیش کیے ۔ اس سلسلے میں پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررزایسو سی ایشن ملتان ڈویژن کا سلام ٹیچر ڈے کے موقع پر زیر صدارت پروفیسر راؤ ذوالفقار علی صدرPPLAملتان ڈویژن اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پروفیسر سید تنویر احمد شاہ جنرل سیکریٹری پی پی ایل اے پنجاب، صغیر احمد قریشی جوائنٹ سیکریٹری، شاہد ڈوگر پریس سیکریٹری ،سعید ناصر فنانس سیکریٹری پی پی ایل اے ملتان ڈویژن پروفیسر رانا دلشاد احمد، پروفیسر سلیم اعوان ممبران مجلس عاملہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا کہ آج ملک کا تعلیم یافتہ طبقہ جن جن شعبوں میں ملکی تعمیر و ترقی اور سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے وہ اساتذہ ہی کی دی ہوئی تعلیم کا نتیجہ ہے۔ اجلاس میں اساتذہ کے مسائل پر بھی بات ہوئی اور کہا گیاکہ حکومت کو اپنی پہلی ترجیح میں اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے کام کرنا چاہیے۔ اجلاس میں راؤ ذوالفقار علی نے کہا کہ یوم سلام ٹیچر ڈے سے مراد اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہی نہیں بلکہ استاد اورکلاس روم کے تعلق کو مضبوط بناناہے ۔اجلاس میں یہ بھی کہا گیا۔ حکومت سکول اساتذہ سے قوم الیکشن کے لیے ووٹر لسٹ میں نئے ووٹوں کا اندراج اور ویری فیکیشن۔ مردم شماری کی ڈیوٹی ۔ (UPE) گھر گھر جا کر بچوں کا اندراج، پولیو مانیٹرنگ جیسا کام لے کر اساتذہ کو کلاس روم سے دور رکھ رہی ہے‘ اس عمل سے تعلیمی حرج ہو رہا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ اساتذہ سے یہ کام نہ لیے جائیں۔ ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز پروفیسر شیخ طاہرہ مقبول نے کہا کہ اساتذہ کا احترام کرنیوالی قومیں ہمیشہ ترقی کی منازل طے کرتی ہیں اور اعلیٰ مقام تک پہنچی ہیں ۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق سلام ٹیچرز ڈے کے حوالے گزشتہ روز مصطفوی سٹوڈنٹس موومنت کے جنو بی پنجاب کے صدرعلی عمران جٹ کی قیادت میں عہدیداران مزمل چودھری، ملک سبحان ، نبیل چیمہ ، ملک ارباب ودیگر راؤ منور طاہر ، محمد علی شاہ نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج وہاڑی کے وائس پرنسپل چودھری عبدالغفور غفاری، پروفیسرز خان ظفر اللہ ، ڈاکٹر رانا محمد صفدر ، اکرام غنی ، عبدالرسول قمر ، شوکت ساگر ودیگر نے کالج جا کر گلدستہ پیش کیے اور تعریفی کارڈز دیئے۔ ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ اساتذہ کرام انبیاء علیہ السلام کے وارث اور ملک کی نظریاتی سر حدوں کے محافظ ہیں ہم اساتذہ کی عظمت کو سلام پیش کر تے ہیں جو قوم کی تعلیم و تربیت کو محنت اور جا نفشانی سے انجام دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گزلز ہا ئی سکول دانیوال میں محکمہ تعلیم ،این سی ایچ ڈی اور پلان پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ سلام ٹیچر ڈے کی تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کہی تقر یب میں ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر ، ڈی او سیکنڈری جا وید احمد باجوہ ، ڈسٹرکٹ یونٹ منیجر پلان پاکستان عمران جا وید، ضلعی صدر پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن میا ں جہا نزیب ، ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گز لز ہا ئی سکول دانیوال مسز سمیعہ بھی شریک تھیں۔ تقریب سے ای ڈی او ایجو کیشن شوکت علی طاہر ، ڈی او سیکنڈ ری جا وید احمد با جوہ ،ڈسٹرکٹ یونٹ منیجر پلان پاکستان عمران جا وید ،ضلعی صدر پرائیویٹ ایسوسی ایشن میا ں جہا نزیب نے بھی خطاب کر تے ہو ئے اساتذہ کی خدما ت کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیاآخر میں ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے اچھی کارکردگی کے حامل اساتذہ میں این سی ایچ ڈی کی طرف سے تعریفی سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق اساتذہ کرام کااحترام کرنے والی قومیں ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں معاشرے میں علم کی ترویج اورجہالت کے خاتمے کیلئے اساتذہ کرام کااہم کردارہے جنہیں خراج تحسین پیش کرنا طلباء وطالبات سمیت پوری قوم کااخلاقی فریضہ ہے ان خیالات کااظہار ٹیچرزڈے کے موقع پرشناورکیمپس میں منعقدہ تقریب سے ریحان پبلک سکولزسسٹم (رجسٹرڈ)میلسی کے چیف ایگزیکٹیو محمدریحان خان غوری ۔میم شکیلہ بخاری ۔مرزاسلیم قادری۔میاں اعجازاحمد۔میاں زاہدنظامی اورمحمدعلی کامران نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مظفر گڑھ ‘ پیر جہانیاں سے نامہ نگار ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر ‘ تحصیل رپورٹر ‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین مظفرگڑھ کے زیر اہتمام رضیہ ہال خورشید آباد میں ’’سلام ٹیچرز ڈے‘‘ کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت امام دین ملک ضلعی صدر نے کی جبکہ مہمانان خصوصی عقیدت حسین سومروڈسٹرکٹ ایجوکین آفیسر (سیکنڈری)،محترمہ ثمینہ بشرڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(ایلیمنٹری) و دیگر مہمانان گرامی عبدالقادر کھاکھی ڈی لٹریسی،میڈم ساجدہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ،سید ذوالفقار علی ندیم ایڈیشنل صوبائی پریس سیکرٹری پنجاب،وزیر احمد خان دستی ضلعی صدر ایپکا ودیگر شامل تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امام دین ملک،غلام مصطفی ٰ غزلانی،مہر ضیاء،عبدالغفار کاکڑ،شہزاد خان شیروانی نے کہا کہ اساتذہ قابل تحسین اور قابل تعریف ہیں کہ یہ لوگ نا مساعد حالات کے باوجود اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں۔ دریں اثناء غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کی زیر اہتمام پرانی چونگی نمبر2سےTMOہال تک ٹیچر ڈے کے حوالے سے’’سلام ٹیچر واک ’’ کا اہتمام کیا ۔ جس میں رانا عمر دراز فاروقی ، پروفیسر افتخار ہاشمی، طارق جاوید ،ریاض احمد، حافظ عبدالحنان،رانا فاروق،منور عباس، غضنفرعباس اور غزالی سکول کے ٹیچرز اور بچوں نے شرکت کی ۔واک کا اختتام TMOہال میں ہواجہاں تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ خانیوال سے بیورو نیوز ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر ایلیمنٹری کستورا جی شاد نے کہا ہے کہ اساتذہ اپنے علم و فن کے ذریے زندگی کے تمام شعبوں میں انقلاب برپا کر کے قوموں کی تقدیر بدلنے میں بڑا اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام عالمی یوم اساتذہ کے حوالہ سے منعقدہ سلام ٹیچرز ڈے سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سابق ڈی او لٹریسی میاں عمران اصغر، ڈسٹرکٹ پروگرام مینیجرNCHD احد عظیم پراچہ، لٹریسی موبلائزر وحید احمد، رانا انوار الحق سمیت اساتذہ ،طلبا و طالبات اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ڈی پی ایم احد عظیم پراچہ نے کہا کہ اساتذہ قوم کے سر کا تاج ہیں جن کا ادب اور احترام کیے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔ قبل ازیں طلبا و طالبات نے ٹیچرز ڈے کے حوالے سے ٹیبلو، ملی نغمے، اصلاحی خاکے، اور تقاریر کرکے حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔بعدازاں ڈی او ایلیمنٹری کستورا جی شاد نے لٹریسی ڈپارٹمنٹ اور NCHD کی عمدہ تدریسی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ عظمی شاہین، شازیہ پروین، نعیم اختر، مبین بی بی ،عذرا پروین، طالب حسین، عبدالحمید، نرجس پروین، منزہ انجم، ظفر حسین، زیب النساء اور غلام قاسم میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن بہاولپور ڈویژن کے زیر اہتمام '' سلام ٹیچر ڈے'' کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں بڑی تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپیکاپنجاب کے سیکرٹری جنرل فخرالرحمن اظہر نے کہا کہ استاد ایک سنگ تراش ہے جو ایک عام سے پتھر کو گوہر نایاب بنا دیتا ہے ایک پتھر کو ہیرا بنانے والے آج کے تنگ دست ،محنت کش عظیم استاد کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ خان پور سے تحصیل رپورٹر کے مطابق ملک بھر کی طرح خان پور میں بھی سلام ٹیچرز کاعالمی دن پورے جوش وخروش سے منایا گیا ،اس سلسلہ میں ڈپٹی ایجو کیشن آفس کے زیر اہتمام گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بلاک نمبر6 میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ایجو کیشن آفیسر چوہدری محمد اکرم نے انجام دئے ۔تقریب میں اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے افسران کی کثیر تعداد نے شر کت۔اس موقع پر ڈپٹی ایجو کیشن آفیسر چوہدری محمد اکرم نے کہا کہ اساتذہ قوموں کی تقدیر کو بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں ،اسا تذہ کی ان کاوشوں کو کوئی قوم بھی فراموش نہیں کر سکتی۔ لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈی سی او محمد شاہد نیا زنے کہا ہے کہ اساتذہ طلباء کیلئے اپنے آپ کو رول ماڈل بنائیں اور قومی تعمیر اساتذہ کا نصب العین ہونا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات گورنمنٹ ہائی سکول لودھراں میں سلا م ٹیچر ڈے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب کی صدارت ای ڈی او تعلیم میاں محمد اسماعیل نے کی ۔ تقریب میں ڈی او جمال ناصر، دیگر افسران محمد اسلم قیصرانی، خدیجہ جبیں، ارشاد چوہان، این سی ایچ ڈی کے ڈسٹرکٹ جنرل منیجر ساجد علی، پروگرام منیجر گلزار احمد ، جہانزیب، ڈاکٹر نوید ، ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر رانا محمد احسن ، خواتین و مرداساتذہ ، طلباء اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق استاد اس جوہری کی مانند ہے جو پتھر کے ایک ٹکڑے کی تراش خراش سے اسے ہیرے کا روپ دے کر بیش قیمت بنا دیتا ہے آج سکول سے باہر موجود بچے ہمارے لیے ایک چیلنج کا درجہ رکھتے ہیں ان کے والدین اس بات کا احساس نہیں رکھتے لیکن ایک استاد کو ایسے بچوں کا احساس بھی کرنا ہے اور انہیں بھی کسی طرح سکول لا کر زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہے یہی استاد کا مقام اور اس کی معراج ہے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر محمد اشرف چانڈیونے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول اولڈ صادق آباد میں سلام ٹیچر ڈے کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا ہے کہ مسائل اور مصائب کا مقابلہ کرتے ہوئے ملک سے جہالت کے خاتمہ کے لیے علم کی شمع کو روشن رکھنا ہے ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کا عزم رکھنے والے اساتذہ کو سلام جب تک اس قوم کے اساتذہ اپنا فرض ادا کررہے ہیں دنیا کی کوئی طاقت ہمیں مغلوب نہیں کر سکتی ۔پرنسپل افشاں ناز ، میڈم نسرین سولنگی ،فرزانہ ستار،مسز منزہ،مسز شمیم رزاق،مسز زاہدہ قاسم نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں استاد کا مقام بلند ہے حکومت پنجاب جہاں ہونہار طلبا کی حوصلہ افزائی کررہی ہے وہاں بہترین کارکردگی کے حامل اساتذہ کو بھی پذیرائی دی جا رہی ہے۔ لیہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق سلام ٹیچر ڈئے کے موقع پر گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول لیہ میں تقریب منعقدہوئی جس کی صدارت ای ڈی او تعلیم محمد منشاء میو نے کی جبکہ مہمان خصوصی معروف دانش ور و ماہر تعلیم ڈاکٹر ظفر عالم ظفر ی تھے۔تقریب سے ای ڈی او تعلیم ،ڈاکٹر ظفر عالم ظفری ،ڈی او تعلیم سرفراز احمد ،انچارج این سی ایچ ڈی وسیم سراج ،پرنسپل شرافت علی بسرا نے خطاب کرتے ہوئے سلام ٹیچر ڈئے کے موقع پر اساتذہ کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قومی ترقی کے لیے جدید علوم سے معتصف ہونا کلیدی قراردیا۔بعدازاں بیسٹ ٹیچر ایوراڈ کے تحت اساتذہ وپرنسپلز سعدیہ الیاس ،کرم حسین ،صبا کرن ،محبوب حسین ،عائشہ پروین ،غلام عباس ،رابعہ امبر ،شریفاں بی بی ،صابرہ بی بی،عفر بی بی،ارشاد حسین ،حلیمہ خاتون ،غزالہ ارم ،رضوانہ بی بی،صبا کامران ،سمیرین ناز،مصباح کنول ،شیخ سراج الدین ،محمد طارق خان ،رانا قمر احسان و دیگر میں ای ڈی او تعلیم ،ڈی او تعلیم ،وسیم سراج،شرافت علی بسرانے سرٹیفیکٹ تقسیم کیے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر