محرم سکیورٹی کے داخلی راستوں کی سخت مانیٹرنگ، نئے جلوس، مجالس کے انعقاد پر پابندی

محرم سکیورٹی کے داخلی راستوں کی سخت مانیٹرنگ، نئے جلوس، مجالس کے انعقاد پر ...

ملتان ‘ بہاولپور ‘ لودھراں ‘ راجن پور ‘ مٹھن کوٹ ‘ لیہ ‘ منچن آباد (سپیشل رپورٹر ‘ کرائم رپورٹر ‘ نمائندگان ) محرم کے سلسلہ میں شہر کے داخلی راستوں کی سخت مانیٹرنگ کا آغاز کردیا گیا ‘ سی پی او کی لائسنسداروں ‘ منتظمین کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت ‘ بہاولپور میں جلوس و مجالس کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی ۔ بغیر اجازت جلوس اور مجالس کے انعقاد پر پابندی عائد ‘ لودھراں (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

میں 10,9 محرم کے حوالے سے ٹریفک پلان تشکیل دیدیا گیا ۔ راجن پور میں سی سی ٹی وی کیمرے ‘ واک تھرو گیٹ لگا دئیے گئے ۔ لیہ میں پولیس کا فلیگ مارچ ۔ اس سلسلے میں ملتان سے سپیشل رپورٹر ‘ کرائم رپورٹر کے مطابق ملتان (سپیشل رپورٹر)حکو ت پنجاب کی ہد ایا ت پر محر م الحر ام کے سلسلے میں شہر کے دا خلی راستو ں کی سخت ما نیٹر نگ کا آ غا ز کر دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں گز شتہ رو ز سیکر ٹر ی ڈ ی آ ر ٹی اے کا شف ڈو گر نے محکمہ ٹرانسپو رٹ اور ایکسا ئز کی مشتر کہ ٹیمو ں کے ہمرا ہ شہر کے دا خلی را ستو ں کی نا کہ بند ی کر کے 100 سے زا ئد گا ڑ یو ں کے چا لا ن کئے جبکہ ایکسل لو ڈ اور اوور چا ر چنگ کی شکا یا ت پر 50 ہز ار سے زائد جر ما نہ بھی عا ئد کر دیا۔ سیکر ٹر ی ڈ ی آ ر ٹی اے کی ہد ایت پر ایکسا ئز کی ٹیموں نے ہیڈ محمدوا لا ، شیرشاہ ، وہاڑ ی رو ڈ اور بہا ولپو ر روڈ کی نا کہ بند ی کر کے گا ڑ یو ں کے کا غذا ت چیک کئے اورقا نو ن کی خلا ف ورزیو ں پر سخت جر ما نے عا ئد کر تے ہوئے 100 سے زائد گاڑ یو ں کا چالان کر دیا ۔ اس حوا لے سے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے سیکر ٹر ی ڈ ی آ ر ٹی اے کا شف ڈو گر نے کہا کہ رو ز انہ کی بنیاد پر گا ڑ یوں کی چیکنگ کا سلسلہ جا ر ی رکھا جا ئے گا ۔ دریں اثناء سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس کی زیر صدارت محرم الحرام میں ڈیوٹی اور سیکیورٹی کے حوالہ سے ضلع ملتان تمام لائسنسداران کے ساتھ اجلاس ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضوان ،ایس پیز اور ڈی ایس پیز ، سی ایس او یوسف ہارون کے علاوہ لائسنسداران مزین چاون، شفقت بھٹہ، علی رضا گردیزی کے علاوہ دیگر لائسنسداران نے شرکت کی۔ سٹی پولیس آفیسر نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ مجالس و جلوس کے لائسنسداران، منتظمین اور امن کمیٹی کے ممبران مسائل کو فوری طور پر حل کریں اور محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنائیں۔اس مقصد کے لئے مجالس اور جلوس کے روٹس کو مبنگ اور سوئیپنگ بذریعہ اسپیشل برانچ کرائی جائے گی، جلوس و مجالس کے موقع پر امن کمیٹی کے ممبران کو موجود رہنا چاہئے۔گاڑیوں کی چیکنگ کی جائے گی اور حساس مقامات پر خاص طور پر توجہ دی جائے اور حساس مقامات پر مسائل کو حل کروائیں۔ایس پیز اورڈی ایس پی ز تمام متنازع ایشوز کو جلد از جلد حل کروائیں۔ پولیس افسران سروس کارڈ زآویزاں کریں گے۔اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں ۔اسپیشل برانچ کی معاونت سے مجالس اور اجلاس کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں۔ تمام ایس ایچ اوز منتظمین پروگرام کی جانب سے مہیا کئے گئے مرد و خواتین رضاکاروں کو بھی واک تھرو گیٹ پر تعینات کریں گے۔ مجالس کے مقامات / جلوسوں کے روٹس کے نزدیک کسی مکان یا دکان میں آتش گیر مادہ موجود نہیں ہونا چاہئے ۔ پارکنگ کا انتظام مجالس اورجلوس سے 200 گز کے فاصلہ پر رکھا جائیگا۔ علاوہ ازیں ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری سے گزشتہ روز مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری امام حسین ساؤتھ پنجاب شجاعباد کے عہداداروں نے میٹنگ کی۔ میٹنگ میں مزین چاون ، علامہ کاشف ظہور، اخلاق حیدر صدیقی ، امیتاز حسین صدیقی، سید زین عباس ، سید عون کاظمی، غلام عباس، سید کاشف عباس، قیصر عباس ، ریاض حسین ، اے ڈی آئی جی ملک حسن رضا کھاکھی، سیکیورٹی آفیسر رفاقت حسین اور دیگر بھی شامل تھے۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ محرم الحرام کے ایام میں مثالی امن اور مذہبی رواداری کو مکمل برقرار رکھا جائے گااور یہ پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہے کہ وہ ان ایام میں تمام صلاحیتں بروئے کار لائیں ۔ اس موقع پرمرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری امام حسین ساؤتھ پنجاب شجاعباد کے عہداداروں نے ریجنل پولیس آفیسر کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ جن پر ریجنل پولیس آفیسر نے موقع پر ہی احکامات جاری کئے ۔ دوسری جانب آج ضلع ملتان میں کل11جلوس برآمد ہوں گے نیز 149مجالس منعقد کی جائیں گی جن میں سے 07جلوس اور49مجالس اے کیٹگری کے ہوں گے۔ ملتان پولیس کی جانب سے تمام جلوسوں اور مجالس کے لئے سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے ۔سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس کی سرپرستی اورایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضوان کی زیر نگرانی تمام ڈویژنل ایس پی صاحبان اپنے اپنے ڈویژن میں محرم سیکیورٹی کی نگرانی کریں گے اور وقتاً فوقتاً ڈیوٹی پر تعینات افسران اور اہلکاروں کو بریف کریں گے ۔ سیکیورٹی پلان کے مطابق 15جی او گشت کی گاڑیاں اس تمام سیکیورٹی عمل کی نگرانی کریں گی ۔ ضلع ملتان پولیس کے کل 2245پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے جن میں 01انسپکٹر ،69سب انسپکٹر،87اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،28ہیڈ کنسٹیبل اور2060کنسٹیبلان اپنے فرائض انجام دیں گے۔ بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ملازمان کو ڈیوٹی شروع ہونے سے پہلے چیک کرکے بریف کریں گے اور ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں آگاہ کریں گے۔جلوس اورمجالس میں چیکنگ کے بغیر کسی کو شامل نہ ہونے دیا جائے۔ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر سکیورٹی ڈیوٹیاں خاص اہمیت کی حامل ہیں محرم الحرام میں ان کی حیثیت مزید بڑھ جاتی ہے، ڈیوٹی میں سستی ولاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ڈیوٹی پوائنٹس پر لگائی گئی نفری کی حاضری کو یقینی بنائیں اور کمی نفری کی صورت میں انتظامی کمیٹیوں سے رابطہ کرکے رضاکاروں کی ڈیوٹیاں لگائیں ۔ڈی پی او آفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جس کا نمبر 062-9250015 ہے۔ ڈی پی اوآفس بہاولپورمیں قائم کنٹرول روم نے یکم محرم الحرام سے کام شروع کردیا ہے جو 10محرم الحرام تک قائم رہے گا۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر احتشام انور مہار نے دفعہ 144کے تحت محرم الحرام کے دوران بغیر اجازت نئے جلوس اور مجالس کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ مجالس اور جلوس کے مقرر ہ روٹ ، اوقات کار اور لائسنس کی خلاف ورزی کی ممانعت ہو گی۔ ہمہ قسم آتشی اسلحہ اور لاٹھی کی نمائش پربھی پابندی عائد ہو گی۔ جلوس کے روٹ میں دوکانیں کھولنے کی ممانعت جبکہ جلوس دیکھنے پر بھی پابندی عائد ہو گی ۔ فرقہ ورانہ منافرت پر مبنی پمفلٹ ، اشتہار ، بینرز ، مطبو عہ مواد ، وال چاکنگ وغیر ہ پر پابندی عائد ہو گی۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن ثاقب ظفر نے محرم الحرام کے دوران اپنے دفتر میں کنٹرول روم قائم کر دیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر جنرل سید و سیم حسن کو کنٹرول روم کا نگران مقرر کیا گیا ہے۔ عاشورہ محرم کے دوران رابطے، امن و امان و انتظامی صورتحال کیلئے ان نمبر ز 062-9250532,0300-9679306فیکس062-9250073پر 24گھنٹے رابطہ ممکن ہو سکے گا۔ لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق آپس میں محبت اور رواداری کے فروغ سے ہم اہم مسائل اور مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں دوران محرم الحرام ڈیوٹی پولیس ملازمان خوش اسلوبی ،صبرو تحمل اور حاضر دماغی سے کام لیں ان خیالات کا اظہارڈی پی اواسد سرفراز خاں نے اپنے دفتر سے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ شر پسند نوٹ کر لیں کہ ان کو کسی قسم کی رعایت کسی صورت نہ ہو گی جہاں بھی ضرورت پڑی پولیس اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی ۔ ایس ایچ او سے لیکر پولیس ملازمان اور مجالس اور جلوس کے منتظمین ہدایت نامے کی ایک ایک شق پر عمل درآمد کرنے کے پا بند ہوں گے جلوس کے راستے میں آنے والے تما م گلیوں کو برئیر لگا کر بند کرنے کا ساتھ ساتھ نفری بھی تعینا ت کی گئی ہے امام بارگاہوں اور جلوس کر روٹس پر لگنے والی سبیلوں کو بغیر اجازت اور خصوصی کارڈ کے بغیر سبیل لگانے کی اجازت نہ ہوگی تما م ایس ایچ اوز کو اضافی نفری مہیا کر دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک پولیس لودہراں محمد ریاض گجر نے ٹریفک افسران و ملازمان کے ساتھ محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ کی میٹنگ میں 9 اور 10 محرم الحرام کے حوالے سے ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا ۔ انھوں نے کہا کہ ضلع ہذا کی تینوں تحصیلوں میں 9 اور 10 محرم الحرام کے جلوسو ں اور مجالس کے روٹوں پر ٹریفک ڈیوٹی کو یقینی بنایا جائے گا اور مجالس اور جلوس کے روٹس سے تقریباََ 200 گز کے فاصلے پر پارکنگ ایریا رکھا جائے ۔ راجن پور ‘ مٹھن کوٹ سے ڈسٹرکٹ رپورٹر ‘ نامہ نگار کے مطابق یہ مقدس مہینہ ہمیں صبر و تحمل کا درس دیتا ہے ۔اخوت ، بھائی چارے اور ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا چاہئے ۔تمام انتظامات مکمل ہیں ۔متعلقہ ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔سی سی ٹی وی کیمرے و واک تھرو گیٹ جلوس کے راستوں میں لگائے گئے ہیں۔مجالس کے مقامات پر ریسکیو 1122کی ایمبولینس موجود رہیں گی۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلعی امن کمیٹی کے ممبران ،مقامی ایم پی ایز کے نمائندہ گان اور ضلعی افسران نے شرکت کی۔اس موقع پرمولانا جلیل الرحمان صدیقی،سید احسن شمسی، مولانا ابوبکر،مولانا قاری جمیل،مولانا یاسین،مولانا عبد الصمد دراخوستی،قاری نور الحسن،مولانا یونس،قاری محمود الحسن قاسمی،عبد الرحمان شاہ کے علاوہ مسلم لیگی رہنماؤں جمیل خان بزدار،حمزہ کما ل اور شیخ ولی محمد نے بھی شرکت کی ۔ لیہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق لیہ پولیس کی طرف سے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈی پی اولیہ کیپٹن (ر)محمدعلی ضیاء نے کی۔فلیگ مارچ میں ضلع ہذا کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، پولیس لائن اور تھانہ جات کی موبائل گاڑیاں، ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس نے حصہ لیا۔ فلیگ مارچ کے آغاز پر ڈی پی او نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد لیہ پولیس کی طرف سے اپنی تیاری اور عزم کا اظہار کرنا ہے کہ پولیس محرم الحرام کے دنوں میں اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھانے کے لئے پر عزم ہے۔ فلیگ مارچ کا آغاز پولیس لائن لیہ سے شروع ہوا جو کہ فوارہ چوک ،لیہ کی مرکزی شاہراہ چوبارہ روڈ، اسلم موڑ،کلمہ چوک،جمن شاہ،کوٹ سلطان ،پہاڑ پور، شوگر مل موڑ،کوٹلہ حاجی شاہ،دربار راجن شاہ ، کروڑ لعل عیسن سے ہوتا ہوا جھرکل پہنچا اور کروڑ شہر سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائن لیہ اختتام پزیر ہوا۔ منچن آباد سے تحصیل رپورٹر کے مطابق محرم الحرام اسلامک سال کا پہلا مہینہ حضرت امام حسین کی شہادت کے حوالہ سے جانا جا تا ہے امام حسین نے اپنے خاندان کے ہمراہ شہادت قبول کرتے ہوئے مسلمانو ں کو درس دیاہے کہ گردن کٹ سکتی ہے لیکن اسلام کے خلاف کسی طور سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیا لات کا اظہار کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک ڈی پی او بھاولنگرنے ٹی ایم کے سبزہ لان میں امن کمیٹی،مذہبی رہنماؤں اور جلوس کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ ملک اور اپنے علاقہ کے امن کو مد نظر رکھتے ہوئے مذہبی رہنماؤں اورامن و دیگر مذہبی کمیٹیو ں کے ممبران کی شرکت اس بات کی عکاس ہے کہ یہا ں کے لوگ امن وامان کے خواہا ں ہیں۔ اس موقع پرسید محمد اصغر شاہ ایم این اے ، چواد احمد چودھری ڈی ایس پی، شاہد ندیم رانا اسسٹنٹ کمشنر ،محمد افضل بابر کھو کھر ایس ایچ او منچن آباد ، سرفراز تارڈ ایس ایچ او منڈی صادق گنج،رانا مشتاق ایس ایچ او میکلوڈ گنج اورسید عباس شاہ ایس ایچ او چبیانہ سمیت اہم مذہبی رہنماوں اورمیڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر