18گھنٹے تک بجلی کی بندش، عوام آرام کے رہے نہ کام کاج کے، احتجاجی مظاہرے

18گھنٹے تک بجلی کی بندش، عوام آرام کے رہے نہ کام کاج کے، احتجاجی مظاہرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،وہاڑی،میلسی، دوکوٹہ،ٹھٹھہ صادق آباد،اوچ شریف(سٹاف رپورٹر،نمائندگان)میپکو ریجن میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری،شہری علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ میں ریکارڈ اضافہ،کاروبار ٹھپ،خواتین،بچوں، ملازمین اور طلبہ کی حکومت کو بددعائیں ملتان سے سٹاف رپورٹر کے مطابق ملتان سمیت میپکو ریجن میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے ‘ گزشتہ روز14گھنٹے تک بجلی بند کی گئی ‘ وولٹیج کی کمی اور(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )
ٹرپنگ کا مسئلہ بھی درپیش رہا جس کے باعث صورتحال بدترین ہو گئی ‘ مختلف علاقوں میں گھروں اور مساجد میں پانی ختم ہو گیاجبکہ ہسپتالوں میں آپریشن متاثر ہوئے ‘ مختلف علاقوں میں عوام نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ‘دوسری جانب میپکو حکام کے مطابق زائد لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ‘ دیہات میں 8اور شہروں میں 6گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے‘تاہم ہائی لاس فیڈر ز اور بجلی چوری والے علاقوں کے فیڈرز پر 10گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ+تحصیل رپورٹر کے مطابق عوامی وسماجی اور شہری حلقوں ماجد ندیم ، عبدالغفار، بہزاد شفیق ، ارشاد علی ، ایم کا شف ودیگر نے احتجاج کر تے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فی الفور خاتمہ کیا جائے۔میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ سے کاروبار ٹھپ ہو گئے گھروں میں پانی کی قلت کی وجہ سے شہری پسینے میں نہاگئے کئی کئی گھنٹوں کی طویل ترین لوڈشیڈنگ سے شہری رات بھر سو نہ سکے ۔دوکوٹہ سے نامہ نگار کے مطابق دوکوٹہ گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں لوڈشیڈنگ دورانیہ 18گھنٹوں تک جا پہنچا ۔غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف دوکوٹہ کی عوام نے احتجاج کرتے ہوئے میپکو حکام سے نوٹس لے کر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق واپڈاسکینڈ جہانیاں کی طرف سے ٹھٹھہ صادق آباد ونواحی علاقوں میں بجلی کی بدترین گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،طویل گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ کے باعث گھریلو کاروباری زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔اوچ شریف سے سٹی رپورٹر کے مطابق اوچ شریف شہر و مضافات میںے لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں ا ضافہ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی، شہری علاقوں میں 12گھنٹے اور دیہی علاقو ں میں16گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔اوچ شریف کے شہریوں ابراہیم،عبدالقادر،عارف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے بتایاکہ لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبا ر تباہ ہو چکا ہے جبکہ امتحانات کی تیاری میں طلبا و طالبات کوشدید لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے اور بجلی کی با ر بار ٹرپنگ سے ان کے فریج، ایل سی ڈیز سمیت الیکٹرانکس کا دیگر قیمتی سامان جل کرناکارہ ہو گیا ہے ، اس کے علاوہ گرمی اور مچھروں کی بہتات کے باعث خواتین ، بزرگ اور بچے راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں ، انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں بے پناہ اضافہ ان کی سمجھ سے بالاتر ہے۔