جنگی جنون، راجستھان میں ٹینک ہی ٹینک،22 علاقے خالی،بھارتی آرمی،فضائی دستے بھی پہنچ گئے

جنگی جنون، راجستھان میں ٹینک ہی ٹینک،22 علاقے خالی،بھارتی آرمی،فضائی دستے ...
جنگی جنون، راجستھان میں ٹینک ہی ٹینک،22 علاقے خالی،بھارتی آرمی،فضائی دستے بھی پہنچ گئے

  

جام نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) جنگی جنون میں پاگل ہوئے بھارت کی جنگی تیاریاں عروج پر ہیں، ریاست راجستھان میں بائیس علاقے خالی کروالئے گئے ہیں جبکہ دوہزار سے زائد خندقیں بھی کھود لی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز بھارتی فوج نے ٹینک اور میزائل بٹالین کو بھی علاقے میں اتاردیا ہے،دوسو سے زائد میزائل بردار ٹینکوں کے ساتھ ساتھ جسلمیر باڑ میر کے علاقوں میںبھارتی افواج نے اپنے ذخیروں کو محفوظ بنانے کے لئے زیر زمین سیف ہاﺅسز کی نگرانی کا کام اسپیشل کمانڈوز کے سپرد کر دیا ہے جبکہ راجستھان میں اگلے چند دنوں میں ایک لاکھ سے زاہد فوج کو لانے کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں ۔ باڑ میر پر راج باہنی کو لگانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ جام نگر اور کچھ کے علاقوں میں بھارتی نیوی کی سرگرمیوں کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ بھارتی آرمی،نیوی اور ایئر فورس کا مشترکہ آپریشن بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -