اسلحہ سے لیس ڈرونز کی عالمی سطح پر فروخت،امریکہ سمیت 40ممالک نے منشور پر دستخط کردیئے

اسلحہ سے لیس ڈرونز کی عالمی سطح پر فروخت،امریکہ سمیت 40ممالک نے منشور پر ...
اسلحہ سے لیس ڈرونز کی عالمی سطح پر فروخت،امریکہ سمیت 40ممالک نے منشور پر دستخط کردیئے

  


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ سمیت دنیا کے چالیس اہم ممالک نے مسلح ڈرونز کے غلط استعمال اور عدم استحکام کے فروغ کا امر تسلیم کرنے کے باوجود عالمی سطح پر اسلحہ سے لیس ڈرونز کی فروخت کے منشور کی منظوری دے دی ہے، منشور پر دستخط کرنے والوں میں برطانیہ اور جرمنی بھی شامل ہیں۔منشور میں زور دیا گیا ہے کہ عالمی برادری مسلح ڈرونز کی ذمے دارانہ فروخت اور استعمال کے حوالے سے شفاف اقدامات کرے اور ان کے استعمال پر عالمی قوانین لاگو کیے جائیں جبکہ ڈرونز کی برآمد بھی ا موجودہ عدم پھیلاو قوانین اور کثیرالجہتی ایکسپورٹ کنٹرول کے دائرے میں ہو۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں