عراق،موصل میں داعش کا فضائی حملہ،20جنگجو مارے گئے
بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق میں داعش کے زیر قبضہ شہر موصل کے گاؤں میں ایک فضائی حملے میں کم از کم بیس جنگجو مارے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائی حملہ موصل شہر کے جنوبی گاؤں قیارہ میں کیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں عراقی فوج کے کئی اہلکار بھی شامل ہیں۔ عرب ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ داعش کی جانب سے فضائی حملہ حکومت نواز جنگجوو¿ں کے زیر استعمال کمپاو¿نڈ پر کیا گیا۔ حملے میں کئی جنگجوؤں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔