کراچی سے ملنے والا اسلحہ فوج کے سپرد

کراچی سے ملنے والا اسلحہ فوج کے سپرد
کراچی سے ملنے والا اسلحہ فوج کے سپرد

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں پولیس حکام نے عزیز آباد کے علاقے میں نائن زیرو کے قریب سے ایک گھر سے ملنے والے بھاری اسلحہ کو فوج کے سپرد کردیا ہے جس کے بعد اسے پاک فوج کے سنٹرل آرڈیننس ڈپو منتقل کردیا گیا ہے۔کراچی میں ڈی آئی جی ویسٹ سے اسلحہ دو ٹرکو اور پانچ پولیس موبائلز کے ذریعے منتقل کیا گیا۔ کراچی پولیس نے عزیز آباد کے علاقے میں واقع مکان کی پانی کی ٹینکی سے گزشتہ روز کراچی شہر کی تاریخ میں اسلحہ کی سب سے بڑی کھیپ پکڑی تھی ۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کے مطابق پکڑے گئے اسلحہ میں نیٹو سے چھینے گئے ہتھیار بھی شامل تھے۔اس حوالے سے لندن اور ساو¿تھ افریقہ کے کئی عناصر کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔ تاہم پولیس ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی، یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ کارروائی کی زد میں آنے والا مکان کس کی ملکیت تھا ؟

مزید :

قومی -اہم خبریں -