حیات آباد میں گاڑی پر فائرنگ ، ڈاکٹر زخمی
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) حیات آباد میں نامعلوم افراد نے ڈاکٹر کی گاڑی پر فائرنگ کر دی ۔
جیو نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار وں نے ڈاکٹر کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے ۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر شدید زخمی ہو گیا جسے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے عینی شاہدین سے مدد لی جا رہی ہے ۔