چین اور بھارت نے مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان کر دیا

چین اور بھارت نے مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان کر دیا
چین اور بھارت نے مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان کر دیا

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) چین اور بھارت نے اکتوبر کے دوران مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کا اعلان کر دیا ۔

انٹرنیشنل بزنس ٹائمز کے مطابق پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں کے بعد بھارت نے چین کےساتھ دفاعی شعبے میں تعلقات کو بہتر بنانا شروع کر دیا ہے اور اکتوبر کے دوران مشرقی لداخ کے علاقے میںمشترکہ فوجی مشقیں کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔اس سے قبل فروری میں بھی دونوں ممالک کی فوجوں نے مشترکہ مشقیں کی تھیں جبکہ 2015ءکے دوران چین میں بھی اسی قسم کی مشقیں منعقد کی جا چکی ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین اور بھارت کی مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد خطے میں امن لانا ہے ۔ دونوں ممالک کا شمار دنیا کے تیزی سے ترقی کرنے والے معاشی ممالک میں ہوتا ہے تاہم 2013ءمیں دونوں ممالک کے بارڈر کمانڈروں کے درمیان ہاٹ لائن قائم کرنے پر اتفاق ہوا تھا جس کا مقصد بارڈر پر ہونے والی اشتعال انگیزی کے خطرے کو کم کرنا تھا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اس حوالے سے نریندر مودی کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اور بھارت میں چینی سفیر کے درمیان نئی دہلی میں ملاقات بھی ہوئی تھی ۔

مزید :

بین الاقوامی -