منی لانڈرنگ کیس : متحدہ بانی اور دیگر پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ، پولیس نے گواہوں سے رابطہ کر لیا

منی لانڈرنگ کیس : متحدہ بانی اور دیگر پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ، پولیس ...
منی لانڈرنگ کیس : متحدہ بانی اور دیگر پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ، پولیس نے گواہوں سے رابطہ کر لیا

  

لندن(عرفان الحق)متحدہ کے بانی اور دیگر رہنماوں کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں متحدہ بانی الطاف حسین اور دیگر رہنماﺅں پرآج فرد جرم عائد کی جاسکتی ہے اور پولیس نے اس حوالے سے کچھ نئے گواہوں سے رابطہ بھی کر لیا ہے ۔

متحدہ کے بانی کے خلاف برطانیہ میں چلنے والے کیس کے مرکزی کردار سرفراز مرچنٹ نے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں التجا کی گئی ہے کہ پولیس نے ان کے پیسے بغیر کسی وجہ کے اپنے قبضے میں لے رکھے ہیں جو واپس کیے جائیں۔

چین اور بھارت نے مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان کر دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت نے سرفراز مرچنٹ کے موقف کے بعد پولیس حکام سے جواب طلب کیا توپولیس نے موقف اختیارکیا کہ یہ رقم منی لانڈرنگ کی ہے اور ہمارے پاس اس حوالے سے ثبوت موجود ہیںتاہم عدالت نے اس حوالے سے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ثبوت ہونے کی صورت میں ملزم پر کیس چلایا جائے ورنہ پیسے واپس کیے جائیں جس پر پولیس نے عدالت سے پانچ اکتوبر تک کا وقت مانگا لیا ہے ۔

اس کے علاوہ آج کا دن اس حوالے سے اہمیت کا حامل ہے آج پولیس اس کیس کے ملزمان کے خلاف بذریعہ وکیل فرد جرم عائد کرکے انہیں کسی بھی وقت تفتیش کے لئے طلب کرسکتی ہے جبکہ پولیس شواہد اکٹھا کرنے کیلئے مزید وقت کا مطالبہ بھی کررہی ہے۔

گذشتہ دو روز قبل اس حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی تھی جب برطانیہ کی کراو¿ن پراسیکیوشن سروسز نے پولیس کی طرف سے دئیے گے شواہد کو کیس عدالت میں لے جانے کے حوالہ کافی قرار دیا تھا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پولیس آج عدالت میں کیا جواب جمع کرواتی ہے اور آیا آج ملزمان پر فرد جرم عائد ہوتی ہے یا پولیس کو مزید وقت دیا جاتا ہے۔

مزید :

برطانیہ -