پاکستان امن پسند ملک ہے ،اگر دشمن نے اسٹریٹجک غلط فہمی یا جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا :جنرل راحیل شریف

پاکستان امن پسند ملک ہے ،اگر دشمن نے اسٹریٹجک غلط فہمی یا جارحیت کی تو منہ ...
پاکستان امن پسند ملک ہے ،اگر دشمن نے اسٹریٹجک غلط فہمی یا جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا :جنرل راحیل شریف

  


رسالپور (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ذمہ دار امن پسند ملک ہے اور اپنے ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کی پالیسی پر گامزن ہے لیکن دشمن کو جارحیت یا اسٹریٹجک غلط فہمی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جنون سب کے سامنے ہے اور پاکستانی افواج ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اگر کوئی جارحیت کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بر بریت کی انتہا کر دی ہے ،عالمی برادری مقبو ضہ کشمیر یوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کے دشمن براہ راست اور بالواسطہ نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن ہم ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں ،وطن عزیز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

بھارت کا پاکستان کے ساتھ2ہزار 3سو کلومیٹر طویل سرحد بند کرنے کا منصوبہ

رسالپور اکیڈمی میں پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی جس میں آرمی چیف نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے اسکواڈرنز کو انعامات سے نوازا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ کا پیشہ ورانہ صلاحیت میں کوئی مقابلہ نہیں ہے ،دشمنوں کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ان کا کہنا تھا پاک فضائیہ بہترین لڑاکا فورس ہے، جدید ائیر فورس کے تقاضے پورے ہو رہے ہیں اور پاک فضا ئیہ کی پیشہ ورانہ مہار ت کی پور ی دنیا تعریف کرتی ہے ،ائیر فورس کی مہارت ہائی مارک مشقوں سے بھی عیاں ہے،پاک فضائیہ ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک سر زمین سے دہشت گردی کا انفراسٹرکچر جڑ سے اکھاڑ دیا لیکن بھارت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا کردار مسخ کرنا چاہتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملکی دفاع ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ،دفاع وطن کے لیے ہر حد تک جائیں گے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں