عالمی یوم اساتذہ، یو ایس ایڈ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں خصوصی تقریب
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر یو ایس ایڈ کی جانب سے اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے اساتذہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر اساتذہ کو اسناد کتابیں اور ٹیبلٹ کمپیوٹرز بھی دیئے گئے۔وفاقی ایڈیشنل سیکریٹری فار ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ ڈاکٹر اللہ بخش، چیئر مین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر احمد مختار اور یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر جان گرورک، مختلف جامعات کے وائس چانسلرز،اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے یو ایس ایڈ مشن کے ڈائریکٹر جان گرورک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہتر تعلیمی مستقبل کے لئے اساتذہ کی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت ضروری ہے اور یو ایس ایڈ اس حوالے سے پاکستان بھر میں اساتذہ کی تربیت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔وفاقی ایڈیشنل سیکریٹری فار ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ ڈاکٹر اللہ بخش نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوایس ایڈ کی جانب سے پاکستان میں اساتذہ کی تربیت کے لئے کئے جانے والے اقدامات تعلمی معیار بہتر بنانے میں معاون ثابت ہونگے۔یو ایس ایڈ کے تعاون سے ریڈنگ پروجیکٹ بھی تشکیل دیا گیا ہے تاکہ پاکستان میں پرائمری سکول کی سطح پر بچوںمیں مطالعہ کی عادت کو پروان چڑھایا جاسکے۔منصوبے کے تحت اساتذہ کو مطالعہ کی نئی تنکیک کے حوالے سے تربیت بھی دی جائے گی ، اس سلسلہ میں سول سوسائٹی کو گرانٹس بھی دی جارہی ہیں، طالبات میں مطالعہ کی عادت کے فروغ کے لئے تشکیل دیئے گئے منصوبے کے تحت چار دو لاکھ اساتذہ کو تربیت دی جاچکی ہے جبکہ چار لاکھ پرائمر ی سکول طلبہ کو متعلقہ مواد بھی فراہم کیا جاچکا ہے۔